قومی

Lucknow House Collapse: لکھنؤ میں المناک حادثہ، مکان گرنے سے 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت ہو گئی

Lucknow House Collapse: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں عالم باغ میں پرانی ریلوے کالونی میں بنا ایک مکان اچانک گر گیا۔ حادثے میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ یہ حادثہ عالم باغ کے آنند نگر فتح علی چوراہے کے کنارے واقع ریلوے کالونی میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

ستیش کو ریلوے میں نوکری ملی تھی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ متوفی ستیش چندر عالم باغ میں واقع ریلوے کالونی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔ اس کی والدہ ریلوے میں ملازم تھیں۔ان کی والدہ کا چند روز قبل انتقال ہو گیا تھا۔ ستیش چندر کو متوفی کے منحصر کوٹے سے ملازمت ملی تھی۔ اس حادثہ میں ستیش چندر (40) بیوی سروجنی دیوی (35)، دو بیٹے ہرشیت (13)، انش (5)، ایک بیٹی ہرشیتا (10) کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے اڑی میں فوج نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا، ہیلی کاپٹر اور ڈرون کے ذریعے کی جا رہی ہے اننت ناگ کی نگرانی

عالم باغ  کےانسپکٹر نے بتایا کہ کالونی میں مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد دب گئے۔ جان سب کی موت ہو گئی۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی ایم یوگی نے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لوگوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی امدادی کاموں میں تیزی لانے کے لیے افسران کو ہدایات دی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

37 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

44 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

1 hour ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago