قومی

Avoid these routes in Delhi today: دہلی میں آج ان راستوں پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جانے سے کریں گریز

نئی دہلی: دہلی کے رام لیلا میدان میں ایس آئی آر میں مبینہ بے ضابطگیوں اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر کانگریس کی قیادت میں آج اتوار (1 نومبر) کو ایک بڑی ریلی منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس ریلی میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے ریلی کے مقام اور آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کے راستوں میں تبدیلی کی ہے۔ پولیس نے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک لوگوں سے متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔دہلی ٹریفک پولیس نے لوگوں کو میٹرو اور عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر مقامات پر جانے والے مسافروں سے متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس دوران کئی راستوں پر ڈی ٹی سی بسوں کی آمد و رفت بھی آج شام تک بند رہے گی۔

ان راستوں پر نہیں چلیں گی ڈی ٹی سی بسیں

دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق درج ذیل راستوں پر ڈی ٹی سی بسوں کی آمد و رفت پر پابندی رہے گی:بی ایس زیڈ مارگ،راج گھاٹ سے جواہر لعل نہرو (جے ایل این) مارگ کا پورا حصہ،ڈی بی جی روڈ منٹو روڈ

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن جانے کے لیے متبادل راستے

ڈی بی جی روڈ کی جانب سے آنے والے مسافر: چیمس فورڈ روڈ، آؤٹر سرکل، کناٹ پلیس، منٹو روڈ اور بھو بھوتی مارگ کے راستے ریلوے اسٹیشن پہنچ سکتے ہیں۔مشرقی دہلی کی جانب سے آنے والے مسافر: آئی ٹی او، ڈی ڈی یو مارگ اور بھو بھوتی مارگ کے راستے اسٹیشن کے اجمیر گیٹ کی جانب جا سکتے ہیں۔اگر ڈی ڈی یو مارگ پر کوئی رکاوٹ پیش آتی ہے تو مسافر متبادل راستے کے طور پر آئی ٹی او ریڈ لائٹ، ڈبلیو پوائنٹ، سکندرا روڈ، کناٹ پلیس، پہاڑ گنج اور چیمس فورڈ روڈ سے ہوتے ہوئے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچ سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی پہلے سے کرلیں اور ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے لیے اضافی وقت لے کر گھر سے نکلیں۔

دہلی والوں کے لیے ٹریفک پولیس کی ہدایات

ریلی کے دوران ٹریفک پولیس نے لوگوں کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے:آستھا کنج پارک، نہرو پلیس اور آس پاس کی سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔بھیڑ سے بچنے کے لیے جہاں تک ممکن ہو متبادل راستوں کا استعمال کریں۔ریلی کے مقام کے قریب سڑک کنارے یا غیر قانونی پارکنگ نہ کریں۔ٹریفک سگنلز، ڈائیورژن اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔سفر کی منصوبہ بندی پہلے سے کریں اور منزل تک پہنچنے کے لیے اضافی وقت لے کر نکلیں۔

رام لیلا میدان کے آس پاس ان مقامات پر ہوگا ٹریفک ڈائیورژن

دہلی پولیس کے مطابق رام لیلا میدان میں ریلی کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد متوقع ہے، جس سے آس پاس کی سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوسکتا ہے۔ اسی لیے کئی اہم مقامات پر ٹریفک کا رخ تبدیل کیا جائے گا۔

اہم ڈائیورژن پوائنٹس:

نیتا جی سبھاش مارگ ٹی پوائنٹ، راج گھاٹ، دہلی گیٹ، آئی ٹی او اے پوائنٹ، اجمیر گیٹ ریڈ لائٹ، بارہ کھمبا روڈ پر رنجیت سنگھ فلائی اوور، بھو بھوتی مارگ۔ ڈی ڈی یو مارگ ریڈ لائٹ، جھنڈے والان گول چکر، ترکمان گیٹ، میر درد چوک

ریلی کے پیش نظر درج ذیل سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہنے کا امکان ہے:

بی ایس زیڈ مارگ (آئی ٹی او سے دہلی گیٹ تک)، جے ایل این مارگ (راج گھاٹ سے دہلی گیٹ، گرو نانک چوک ہوتے ہوئے اجمیر گیٹ تک)، ارونا آصف علی روڈ (اجمیر گیٹ سے ہمدرد چوک، ترکمان گیٹ ہوتے ہوئے دہلی گیٹ تک)

منٹو روڈ، کمالا مارکیٹ گول چکر اور ہمدرد چوک، رنجیت سنگھ فلائی اوور سے ترکمان گیٹ تک، ڈی بی جی روڈ (جھنڈے والان گول چکر سے اجمیر گیٹ چوک کی جانب)، ڈبلیو پوائنٹ (بی ایس زیڈ مارگ)، بارہ کھمبا روڈ سے منڈی ہاؤس گول چکر ہوتے ہوئے سکندرا روڈ تک، کے جی مارگ اور فیروز شاہ روڈ، چیمس فورڈ روڈ. منٹو روڈ سے بھو بھوتی مارگ کی جانب

ان راستوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت محدود رہے گی

پولیس کے مطابق ٹریفک کی صورتحال اور ضرورت کے مطابق درج ذیل راستوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کیا جائے گا۔ ان مقامات پر حالات کے پیش نظر ہی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔گرو نانک چوک سے کملا مارکیٹ گول چکر تک، کملا مارکیٹ گول چکر سے ہمدرد چوک تک، ہمدرد چوک سے ترکمان گیٹ تک، ترکمان گیٹ سے گرو نانک چوک تک، دہلی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی کے دوران متاثرہ راستوں پر جانے سے گریز کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں اور عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi-NCR Weather Update: دہلی– این سی آر میں سردی نے دی دستک، آلودگی بڑھا سکتی ہے لوگوں کی پریشانی

موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے…

2 hours ago

INDIA alliance rally: انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی قلعے میں تبدیل، 4 ہزار پولیس اہلکار اور سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات

 ریلی میں شرکت کرنے والوں کو صرف مقررہ دروازوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں…

3 hours ago

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

12 hours ago