قومی

Entry of Older Vehicles into Delhi Banned Today: دہلی میں آج سے پرانی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، بی ایس 6 سے کم معیار کی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع، پولوشن انڈر کنٹرول سرٹیفکیٹ کے بغیر فیول نہیں ملے گا

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں سردیوں کے دوران بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے یکم نومبر سے گاڑیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں نافذ ہوگئی ہیں۔ نئے ضابطوں کے تحت دہلی سے باہر رجسٹرڈ بی ایس 6 معیار سے کم کی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کو راجدھانی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ یہ پابندی یکم نومبر سے 31 جنوری تک نافذ رہے گی۔ ضابطوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے دہلی کے مختلف سرحدی مقامات پر جانچ مہم تیز کردی گئی ہے۔دہلی اور ہریانہ کی سرحد پر آیا نگر بارڈر، افسرہ بارڈر اور سیماپوری سمیت کئی اہم داخلی راستوں پر دہلی ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ کی ٹیمیں تعینات ہیں۔ آیا نگر بارڈر پر گروگرام کی جانب سے دہلی آنے والی گاڑیوں کی خصوصی جانچ کی جا رہی ہے۔ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور ان کے اخراج کے معیار کی جانچ کے بعد ہی انہیں آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ بی ایس 6 سے کم معیار کی پابندی کے دائرے میں آنے والی گاڑیوں کو سرحد سے ہی واپس بھیجا جا رہا ہے۔

آیا نگر بارڈر پر پولیس اور ٹرانسپورٹ ٹیم کی مشترکہ کارروائی

آیا نگر بارڈر پر فتح پور بیری تھانے کی مقامی پولیس اور دہلی ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ کی ٹیم مشترکہ طور پر جانچ مہم چلا رہی ہے۔ بھاری گاڑیوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا اتحاد کی مجوزہ بڑی ریلی کے پیش نظر بھی سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب، سرحد پر جانچ کے دوران واپس بھیجے جانے والے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے روزانہ دہلی آنے جانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راجدھانی میں آلودگی کے لیے صرف گاڑیاں ذمہ دار نہیں ہیں، بلکہ تعمیراتی کاموں سے اڑنے والی دھول، صنعتی سرگرمیاں اور آلودگی کے دیگر ذرائع بھی خراب ہوا کے ذمہ دار ہیں۔

دہلی حکومت کا سرمائی ایکشن پلان 2026-2027 نافذ

دہلی حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سرمائی ایکشن پلان 2026-2027 نافذ کیا ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں آلودگی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس منصوبے میں گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں پر قابو پانے، تعمیراتی مقامات پر دھول کو روکنے کے اقدامات، پارکنگ فیس میں تبدیلی اور نفاذ کے لیے جانچ مہم کو تیز کرنا شامل ہے۔حکومت کا مقصد سردیوں کے دوران راجدھانی میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنا اور لوگوں کو صاف ہوا فراہم کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Avoid these routes in Delhi today: دہلی میں آج ان راستوں پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جانے سے کریں گریز

دہلی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی کے دوران متاثرہ…

57 seconds ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی– این سی آر میں سردی نے دی دستک، آلودگی بڑھا سکتی ہے لوگوں کی پریشانی

موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے…

2 hours ago

INDIA alliance rally: انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی قلعے میں تبدیل، 4 ہزار پولیس اہلکار اور سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات

 ریلی میں شرکت کرنے والوں کو صرف مقررہ دروازوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں…

2 hours ago

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

12 hours ago