مدھیہ پردیش کے چھندواڑا میں زہریلے کف سیرپ سے بچوں کی موت نے کئی خاندانوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ متاثرہ خاندان اب ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کر رہے ہیں۔ اس واقعے پر 3 سال 11 ماہ کے اُسید کے والد یاسین کا روتے روتے برا حال ہے۔
10 اکتوبر اُسید کی تھی سالگرہ
متاثرہ کے والد نے بتایا کہ 10 اکتوبر اسید کی سالگرہ تھی۔ اس کے علاج میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے خرچ ہو گئے۔ علاج کے لیے انہیں اپنا آٹو رکشہ تک فروخت کرنا پڑ گیا۔ اس کے باوجود وہ اپنے بیٹے کی جان نہ بچا سکے۔ اسید کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے کولڈریف سیرپ تجویز کی تھی۔ اسید کی والدہ اور دادی اب بھی غم سے نڈھال ہیں۔ خاندان بھر میں جہاں خوشی ہونی تھی، اب وہاں ماتم ہے۔
والد نے قرض لیکر کرایا علاج
پانچ سالہ عدنان کے والد امین نے بتایا کہ وہ مالی طور پر کمزور ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے علاج کے لیے قرض لیا اور تقریباً ایک مہینے تک اپنی دکان بند رکھی۔ امین نے بتایا کہ انتقال سے پہلے عدنان نے اپنی ماں سے کہا تھا، ’’مجھے بچالو، گھر لے چلو۔‘‘ عدنان کے والد اور دادا نے ملزمین کو مافیا قرار دیتے ہوئے ان کے گھروں پر بلڈوزر کارروائی کی مانگ کی ہے۔
ملزم ڈاکٹر پروین سونی کو مقامی لوگوں کی حمایت
زہریلی دوا تجویز کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر پروین سونی کو مقامی برادری کی طرف سے حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ پراسیا کے دیگر میڈیکل اسٹور کے مالکان ان کے حق میں سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سونی گزشتہ 40 برسوں سے پریکٹس کر رہے ہیں اور آج تک ان پر ایسا کوئی الزام نہیں لگا۔ ممکن ہے کہ دوا کا کوئی مخصوص بیچ ناقص یا غیر معیاری ہو، جس کے باعث یہ اموات ہوئیں۔ ڈاکٹر سونی کا ذاتی کلینک اور ان کے خاندان کا میڈیکل اسٹور، جہاں کولڈریف سیرپ دی جا رہی تھی، فی الحال سیل کر دیے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…
نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…
اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…