ٹی ایم سی کا احتجاج: مغربی بنگال سے لے کر دہلی تک، ٹی ایم سی لیڈران اور کارکنان مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مغربی بنگال کے بعد اب ٹی ایم سی لیڈر دہلی میں گزشتہ 18 گھنٹوں سے ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ ٹی ایم سی لیڈروں نے دہلی کے مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ پیر کے روز احتجاج کرنے والے ترنمول کانگریس کے لیڈران کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس اسٹیشن پہنچ کر ان لوگوں نے وہاں بھی احتجاج شروع کردیا۔
تھانے کے باہر احتجاج شروع
ٹی ایم سی کی راجیہ سبھا ایم پی ساگریکا گھوش نے منگل (9 اپریل) کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ “ٹی ایم سی کی 24 گھنٹے کی ہڑتال جاری ہے۔ پیر کے روز جب ہم الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے سے گزرے تو دہلی پولیس نے ہمیں دھکے دے کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ جس کے بعد سب کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔ اس کے بعد انہیں مندر مارگ تھانے لایا گیا۔ تمام کارکنوں نے رات وہیں گزاری۔
تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام
ٹی ایم سی ایم پی نے کہا کہ مرکزی حکومت این آئی اے، ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس سمیت مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا کھلے عام غلط استعمال کر رہی ہے۔ اس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن سے ملنے پہنچا تھا ٹی ایم سی کا وفد
بتا دیں کہ پیر کے روز ٹی ایم سی کے 10 لیڈروں کا ایک وفد الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لیے ای سی آفس پہنچا تھا۔ جہاں ان لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا تھا۔ اس وفد میں سدیپ کے علاوہ ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن، محمد ندیم الحق، ڈولا سین، ساکیت گوکھلے، ساگریکا گھوش، ایم ایل اے وویک گپتا، سابق ایم پی ارپیتا گھوش، شانتنو سین اور ابیر رنجن بسواس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
دہلی پولیس نے دیا بیان
ٹی ایم سی لیڈروں کی حراست کے بارے میں دہلی پولیس نے کہا کہ احتجاج کرنے والے لوگوں کو اس لیے حراست میں لیا گیا کیونکہ جس علاقے میں احتجاج ہو رہا ہے وہاں دفعہ 144 لاگو ہے۔ ایسے میں بڑے جلسوں، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی ہے۔ انہوں نے احتجاج کے لیے انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…