لوک سبھا سکریٹریٹ نے لوک سبھا میں رقم لے کر سوال پوچھنے پر ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کی رکنیت کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر جواب داخل کیا ہے۔لوک سبھا سکریٹریٹ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کی عرضی سننے کے لائق نہیں ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے عدالت کو بتایا کہ کسی بھی عمل میں مسلسل بے ضابطگیوں کا الزام لگا کر پارلیمنٹ کی کارروائی پر سوالیہ نشان نہیں لگایا جا سکتا۔ آرٹیکل 122 کے تحت، پارلیمنٹ کارروائی کی قانونی حیثیت کا واحد جج ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہونا اور اس میں رہنا کسی کا بنیادی حق نہیں ہو سکتا۔ آرٹیکل 32 کے تحت مہوا موئترا کی درخواست سماعت کے قابل نہیں ہے۔
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 122 کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا کے سکریٹری جنرل نے بتایا کہ یہ آرٹیکل ایک فریم ورک کا تصور کرتا ہے جس میں پارلیمنٹ کو اپنے اندرونی کاموں اور اختیارات کو بغیر کسی عدالتی مداخلت کے استعمال کرنے کی اجازت دیتاہے۔ غور طلب ہے کہ ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے پیسے لے کر لوک سبھا میں سوال پوچھنے پر پارلیمنٹ سے ان کی رکنیت کی منسوخی کے خلاف اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 3 جنوری 2024 کو لوک سبھا سکریٹریٹ کو نوٹس جاری کرکے اس پر جواب طلب کیا تھا۔
کیا ہے سارا معاملہ؟
آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ کے وکیل اور مہوا موئترا کے مبینہ دوست جئے اننت دیہادرائی نے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ پر صنعتکار درشن ہیرانندانی سے تحائف اور نقد رقم لینے اور ان کی طرف سے پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کا الزام لگایا تھا۔ اس نے اس سلسلے میں ثبوت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کو فراہم کیے تھے اور مہوا کے خلاف تحقیقات کی درخواست کرتے ہوئے خط لکھا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…