قومی

TMC Second List for Assam Elections: آسام اسمبلی انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس نے جاری کی دوسری فہرست، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

آسام اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ترنمول کانگریس نے اپنی دوسری امیدوار فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ اعلان پارٹی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہنمائی میں کیا گیا۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق سات امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ منڈیا (بارپیٹا) سے شیرمن علی احمد، ہاجو-سوالکوچی (ایس سی) سیٹ سے روزی احمد (فونو داس)، گوہاٹی سینٹرل سے ابھجیت مجمدار، چابوا-لاہووال (ڈبروگڑھ) سے انوس کمار کنداپن، ماریانی (جورہاٹ) سے پریش بورا، کریم گنج نارتھ سے پریمل رنجن رائے اور کریم گنج ساؤتھ سے عزیز احمد خان (رانو خان) کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنی پہلی فہرست میں بھی ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ چامریا اسمبلی نشست سے اعلان کردہ امیدوار کی نامزدگی واپس لے لی گئی ہے۔ ترنمول کانگریس نے اپنے تمام امیدواروں کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں اور عوام کا اعتماد حاصل کریں۔

آسام انتخابات کا شیڈول

واضح رہے کہ اس سے قبل پارٹی نے پہلی فہرست میں 17 امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ آسام اسمبلی کی کل 126 نشستیں ہیں، جن میں سے 9 نشستیں درج فہرست ذات (ایس سی) اور 19 نشستیں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے مخصوص ہیں۔ ریاست میں تمام نشستوں پر ووٹنگ 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

11 minutes ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

2 hours ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

3 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

5 hours ago