بھارت ایکسپریس۔
بنگال کی کانگریس بی جے پی کے درمیانی آدمی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جہاں تک نشستوں کی تقسیم کا سوال ہے، ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی تازہ ترین معلومات نہیں ہیں۔ ٹی ایم سی سپریمو ممتا بنرجی اس سارے عمل کو دیکھ رہی ہیں۔ وہ حتمی فیصلہ کریں گی اور مناسب وقت پر بتائیں گی۔ یہ باتیں ٹی ایم سی لیڈر کنال گھوش نے کہی ہیں۔ دراصل، مرکز سے مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔ 4 میٹنگوں کے بعد ابھی تک سیٹ شیئرنگ کا کوئی فارمولہ نہیں بنایا گیا ہے۔دریں اثنا ٹی ایم سی لیڈر کنال گھوش نے کانگریس پر بڑا الزام لگایا ہے۔
انڈیا اتحاد پُرعزم
قابل ذکر ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں صرف چند ماہ باقی ہیں۔ حزب اختلاف کا اتحاد ’’انڈیا اتحاد’’ مرکز سے بی جے پی حکومت کو بے دخل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں 4 بار مل چکی ہیں۔ لیکن فی الحال سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے بات نہیں ہو رہی۔ چوتھی بار دہلی میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی لیکن سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ معلق رہا۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اکیلے الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ وہیں مہاراشٹر میں شیو سینا (یو بی ٹی) نے 23 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے جس کی وجہ سے سیٹوں کی تقسیم کو لے کرپریشانیاں بڑھتی جارہیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…