قومی

Ram Mandir Inauguration: نفرت،تشدد اور معصوموں کی لاش پر تعمیر مذہبی مقام ناقابل قبول، رام مندر پر ٹی ایم سی لیڈر ابھشیک بنرجی کا بیان

رام للا کے پران پرتشٹھا کی تقریب 22 جنوری کو ایودھیا میں ہونے جا رہی ہے۔ اس تقریب سے کئی سیاسی جماعتیں جڑی  ہیں۔ کانگریس، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ساتھ ساتھ بہت سی دوسری سیاسی جماعتوں نے اسے ‘سیاسی تقریب’ قرار دیتے ہوئے اس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ اس پروگرام سے پہلے اتوار (21 جنوری) کو ٹی ایم سی لیڈر اور ایم پی ابھیشیک بنرجی کا بیان سامنے آیا ہے۔

“سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں کہا میرے مذہب نے مجھے کسی ایسی عبادت گاہ کو قبول کرنے اور اپنانے کی تعلیم نہیں دی جو نفرت، تشدد اور بے گناہ لوگوں کی لاشوں پر بنائی گئی ہو۔ چاہے وہ مندر ہو، مسجد، چرچ یا گرودوارہ۔”

ممتا بنرجی 22 جنوری کو ما کالی کی پوجا کریں گی۔

دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا، “میں 22 جنوری کو ایک ریلی نکالوں گی۔ یہ کالی مندر سے شروع ہوگی، جہاں میں دیوی کالی کی پوجا کروں گی۔ اس کے بعد، ہم ایک بین مذہبی ریلی نکالیں گے۔ ہزارہ تا پارک سرکس گراؤنڈ۔” دراصل، ممتا بنرجی ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کر رہی ہیں۔

بلاک سطح پر تمام مذاہب کی ریلی کا انعقاد

22 جنوری کو ٹی ایم سی نے پورے مغربی بنگال میں بلاک سطح پر ایک کل مذہب ریلی منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے تمام تیاریاں کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ ریلی کا تھیم ‘تمام مذاہب برابر ہیں’ رکھا گیا ہے۔

پارٹی سپریمو کے اس فیصلے کے بعد ابھیشیک بنرجی کی طرف سے آنے والے بیان کو رام للا پران پرتیشٹھا تقریب کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

5 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

6 hours ago