ایران میں پنجاب کے تین نوجوانوں کو اغوا کر کے کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ تینوں نوجوان سنگرور، ایس بی ایس نگر اور ہوشیار پور اضلاع سے ہیں۔ ان نوجوانوں میں سے ایک حسن پریت سنگھ دھوری کے وارڈ نمبر 21 کا رہنے والا ہے۔ ان نوجوانوں کو ورک پرمٹ پر آسٹریلیا بھیجنے کے بہانے دہلی سے ایران بھیجا گیاتھا۔اہل خانہ کے مطابق، نوجوانوں کا یکم مئی سے اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اب تک 11 دن گزر چکے ہیں۔ ویڈیو کال میں نوجوانوں کو رسیوں سے بندھا ہوا دیکھا گیا ہے۔ جسم پر کٹ کے نشانات ہیں اور گردن پر چاقو رکھا ہوا دکھایا گیا ہے۔ کبھی 55 لاکھ کا تاوان، کبھی ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہیں بیرون ملک بھیجنے والا ایجنٹ مفرور ہے۔
حسن پریت کی ماں بلوندر کور نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کو آسٹریلیا بھیجنے کے نام پر دھوکہ دیا گیاہے۔ پڑوسی بھوپیندر سنگھ نے بتایا کہ اغوا کا علم اس وقت ہوا جب پٹواری کو خط موصول ہوا۔ انہوں نے حکومت سے تمام نوجوانوں کو بحفاظت واپس لانے کی اپیل کی۔
اب اس پورے معاملے میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تین ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور انہیں جلد از جلد تلاش کرے۔ معاملہ سنگین ہے اور بھارتی حکومت اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہے اور ایران سے مسلسل رابطے میں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کانگریس صدر نے مرکزی بجٹ میں وزارتِ خواتین و اطفال ترقیات کے حصے میں کمی…
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سی ایم چہرے کے سوال پرکہا کہ وزیر اعلیٰ کا…
سنجے راوت نے کہا کہ بدعنوانی کے معاملے میں وزیر داخلہ امت شاہ کو کارروائی…
مسافروں کی آمد و رفت کے علاوہ کارگو خدمات کے شعبے میں بھی ایئرپورٹ نے…
آئی سی سی نے بدھ، 25 نومبر کو اپنی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ لمبی…
والدین کا کہنا ہے کہ امتحانات سے عین پہلے اس طرح کا قدم اٹھانے سے…