مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بارے میں طنزیہ تبصرہ کرنے پر مہاراشٹر میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے خلاف مزید تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ریاست کے مختلف حصوں میں شیو سینا کے شندے قیادت والے دھڑے کے کارکنوں کی طرف سے پہلی معلوماتی رپورٹ درج کرائی گئی ہیں۔ انڈین ایکسپریس نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ تینوں ایف آئی آرز کو جمعہ کے روز ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے، جو پہلے ہی اس سلسلے میں کامرہ کے خلاف دائر ہتک عزت کے ایک مقدمے کی تفتیش کر رہا ہے۔
23 مارچ کو کامرا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انھوں نے ہندی فلم کے ایک گانے کی پیروڈی پیش کرتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ شندے پر طنز کیا تھا۔ کامرا نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف 2022 کی بغاوت اور مہاراشٹر کے سیاسی بحران کا ذکر کرتے ہوئے شندے کا نام لیے بغیر اشارتاً شندے کو’’غدار‘‘ کہا تھا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد 23 مارچ کی رات شیو سینا کے شندے قیادت والے دھڑے کے اراکین نے ممبئی کے کھار علاقے میں واقع دی ہیبی ٹیٹ اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑ کی، جہاں یہ ویڈیو ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اگلے دن ممبئی پولیس نے کامرہ کے خلاف ہتک عزت اور عوامی فساد سے متعلق تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے کامران کو دو سمن بھی بھیجے اور 31 مارچ سے پہلے پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا۔ کامرا نے ممبئی آنے کے لیے پولیس سے سات دن مانگے تھے لیکن سٹی پولیس نے کامرا کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ دریں اثنا مدراس ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن کامرا کو کھار پولیس اسٹیشن میں دائر ہتک عزت کے پہلے مقدمے میں 7 اپریل تک عبوری ضمانت دے دی۔ کامرا نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ مدراس ہائی کورٹ کو میری پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے کا اختیار حاصل ہے کیوں کہ میں تمل ناڈو کے ولوپورم شہر کا مستقل رہائشی ہوں۔
بھارت ایکسپریس اردو
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…