قومی

Attack on ED Team: ای ڈی افسران پر حملہ کیس میں اب تک تین ایف آئی آر، گری راج سنگھ نے کہا – بنگال میں کم جونگ ان کی حکومت

Attack on ED Team: جمعہ (5 جنوری) کو مغربی بنگال میں ای ڈی ٹیم پر حملے کے سلسلے میں تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک ایف آئی آر ای ڈی نے درج کی ہے، دوسری مغربی بنگال پولیس نے، جبکہ تیسری ایف آئی آر شاہجہان شیخ نے ای ڈی کے خلاف درج کرائی ہے۔ دوسری طرف مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ای ڈی ٹیم پر حملے کو لے کر ممتا حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم جونگ ان بنگال پر حکومت کر رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش کھلی میں کل ای ڈی افسران پر حملے کی پہلی ایف آئی آر ٹی ایم سی لیڈر شیخ شاہجہان کے نگراں نے نجات پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی کے اہلکار بغیر کسی سرچ وارنٹ یا نوٹس کے دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔ دوسری ایف آئی آر نجات پولیس اسٹیشن نے اپنے طور پر نامعلوم افراد کے خلاف میڈیا والوں اور سرکاری ملازمین پر حملہ کرنے کے الزام میں درج کی ہے۔ ای ڈی نے شیخ شاہجہان کے خلاف تیسری ایف آئی آر درج کی ہے۔

کیا ہے سارا معاملہ؟

واضح رہے  کہ جمعہ (5 جنوری) کو ای ڈی کی ٹیم راشن گھوٹالہ معاملے میں ٹی ایم سی لیڈر ایس کے شاہجہان شیخ کے گھر پر چھاپہ مارنے کے لیے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش کھلی گاؤں پہنچی تھی۔ اس کے بعد تقریباً 200 لوگ وہاں آئے اور ای ڈی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ہجوم نے ای ڈی افسران کے ساتھ مرکزی سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑ کی۔ ٹیم میں ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل تھے۔ حملے میں زخمی ہونے والے ای ڈی ٹیم کے ارکان کو کولکاتہ کے مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Attack on ED Team: ای ڈی افسران پر حملہ کیس میں اب تک تین ایف آئی آر، گری راج سنگھ نے کہا – بنگال میں کم جونگ ان کی حکومت

گری راج سنگھ نے کیا کم جونگ ان سے موازنہ

ساتھ ہی مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اس معاملے پر ترنمول کانگریس اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سخت نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں جمہوریت نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ممتا بنرجی شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ان جیسی حکومت کی قیادت کر رہی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Kia India: کِیا انڈیا نے کی 1 لاکھ CKD یونٹس برآمد، 2030 تک 50 فیصد ترقی کا دیا ہدف

Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…

29 minutes ago

Apple India: ایپل نے بھارت میں پیداوار میں نیا ریکارڈ قائم کیا، سات ماہ میں پیداوار 10 ارب ڈالر سے کر گئی تجاوز

2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…

48 minutes ago

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

1 hour ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

2 hours ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

3 hours ago