شاہجہاں پور: شاہجہاں پور ضلع میں ایک مسجد سے جھنڈا اتار کر بھگوا جھنڈا لہرانے کے الزام میں منگل کے روز تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب ضلع کی ہی تلہر پولیس نے ‘شری رام’ لکھے جھنڈے کی مبینہ طور پر توہین کرنے کے دیگر معاملے میں 5 نامزد اور 12 نامعلوم افراد سمیت 17 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار مینا نے بتایا کہ پیر کی رات اسی گاؤں کے تین نوجوانوں نے رام چندر مشن تھانہ علاقہ کے لال باغ چوڈیرہ میں ایک مسجد سے ہرا پرچم ہٹا کر اس کی جگہ بھگوا جھنڈا لگا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی گاؤں کے رہنے والے فضل الدین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ مینا نے کہا کہ اس معاملے میں انکت کٹھیریا، روہت جوشی اور روہت سکسینہ نامی افراد کے خلاف مقدمہ درج کر انہیں آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو احتیاطی اقدام کے طور پر موقع پر تعینات کیا گیا ہے اور علاقے میں امن برقرار ہے۔ تلہر پولس کے علاقہ افسر پرینک جین نے بتایا کہ مبینہ واقعہ بٹلیا گاؤں میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا، “شکایت کی بنیاد پر، پانچ نامزد اور 12 نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور پورے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔”
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…