وزیر اعظم نریندر مودی حال ہی میں عُمان کے دورے پر گئے تھے، جہاں انہیں ملک کے سب سے بڑے اعزاز ’آرڈر آف عمان‘ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز اس سے قبل ملکہ الیزابیتھ دوم، ملکہ میکسیما، شہنشاہ اکیہیتو، نیلسن منڈیلا اور اردن کے شاہ عبداللہ جیسی عالمی شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے لیے یہ 29واں عالمی اعزاز ہے۔ وہ بھارت کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں اتنی بڑی تعداد میں ممالک کی جانب سے اعلیٰ ترین شہری اعزازات حاصل ہوئے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس سال کن کن ممالک نے وزیرِ اعظم مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔
کن ممالک نے اس سال وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ ترین اعزاز دیا؟
سال 2025 میں وزیرِ اعظم مودی کو نامیبیا، برازیل، جمہوریہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، گھانا، قبرص، سری لنکا، ماریشس، بارباڈوس اور ایتھوپیا میں اعلیٰ ترین شہری اعزازات سے نوازا گیا۔ نامیبیا میں جولائی کے مہینے میں صدر ڈاکٹر نیٹمبو نندی-نڈائتوا نے وزیرِ اعظم مودی کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز ’آرڈر آف دی موسٹ اینشینٹ ویلویچیا میرابیلس‘ سے سرفراز کیا۔ برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے 7 جولائی کو وزیرِ اعظم مودی کو برازیل کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز’گرانڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس‘ سے نوازا۔ اسی طرح 4 جولائی کو جمہوریہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی صدر کرسٹین کارلا کانگالو او آر ٹی ٹی نے وزیرِ اعظم مودی کو ملک کے سب سے بڑے قومی اعزاز’دی آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘ سے سرفراز کیا۔2 جولائی کو وزیرِ اعظم مودی کو گھانا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز’آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا‘ سے نوازا گیا۔قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈس نے 16 جون کو وزیرِ اعظم مودی کو ’گرانڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس سوم‘ عطا کیا۔5 اپریل کو سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکا نے وزیرِ اعظم مودی کو ’سری لنکا متر وبھوشن‘ اعزاز سے نوازا، جو غیر ملکی لیڈروں کو دیا جانے والا ملک کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ یہ اعزاز پہلی مرتبہ کسی بھارتی لیڈر کو ملا ہے۔
عالمی سطح پر بڑھتا ہوا مودی کا وقار
12 مارچ کو وزیرِ اعظم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز’گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشن (GCSK)‘ سے نوازا گیا، جو پہلی بار کسی بھارتی رہنما کو دیا گیا۔ اسی طرح 16 دسمبر کو وزیرِ اعظم مودی کو ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز’دی گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا‘ سے سرفراز کیا گیا۔بارباڈوس کے وزیرِ اعظم میا امور موٹلی نے 20 نومبر 2024 کو وزیرِ اعظم مودی کو’آنریری آرڈر آف فریڈم آف بارباڈوس‘ دینے کا اعلان کیا تھا، جسے مارچ 2025 میں مرکزی وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور اور ٹیکسٹائل پبِترا مارگریٹا نے وصول کیا۔ یہ تمام اعزازات عالمی سطح پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، قیادت اور بھارت کے عالمی وقار کی مضبوط عکاسی کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
گجرات کے کچھ میں واقع کھاوڑا رینیوایبل انرجی پارک کو ملا الگ پن کوڈ اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…
سابق IAS افسر نے ایکس پر کئی امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا - ’بچے…
جسٹس سنجیو نرولا کی سربراہی والی بنچ نے ایک معاملے میں کہا کہ ذاتی قانون…
گزشتہ 60 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 56 اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ، 107 مویشی…
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث ہے۔ سوارا کے لباس پر لکھی عبارت…