پیر کو بی جے پی کی جانب سے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد ڈرامائی انداز میں فہرست واپس لے لی گئی اور پھر چند گھنٹوں کے بعد پہلے مرحلے کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد جموں و کشمیر بی جے پی کی اندرونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
ناراض کارکنوں نے ریاستی صدر رویندر رینا کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور ان کے دفتر کو مکمل طور پر گھیر لیا۔ حالات اس قدر خراب ہوگئے کہ پارٹی کے ریاستی صدر کو خود کو اپنے کیبن تک محدود رکھنا پڑا اور باہر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کرنا پڑا۔
رویندر رینا کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے آئے ناراض کارکن پوچھا کہ کیا بی جے پی کے لیے کوئی محنتی کارکن نہیں ہے۔ کس کے بھروسے پر کشتواڑ سیٹ چھوڑی، سیٹ ہارنے پر ذمہ دار کون ہوگا؟
میں ہر کارکن سے بات کروں گا: رویندر رینا
کارکنوں کے مظاہرے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مشتعل کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دیکھئے میری آپ سب سے درخواست ہے کہ ہم سب مل کر بات کریں گے۔ ہم بی جے پی کے کارکن ہیں، ایسی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ میں آپ سب کا احترام کرتا ہوں۔ میں ایک ایک کرکے آپ سب سے ملوں گا اور بات کروں گا۔ میں آپ کی بات سنوں گا، ہم سب ایک خاندان کے فرد ہیں۔ ہم سب قوم کی تعمیر کے جذبے سے کام کرتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر سب سے بات کروں گا۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…