قومی

خاتون کی لاش کو 35 ٹکڑوں میں کاٹکر مختلف جگہوں پر پھینکا، ملزم گرفتار

نئی دہلی، 14 نومبر (بھارت ایکسپریس): دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز مہرولی علاقے میں اپنے ساتھی کو قتل کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا، جس نے اپنی ہی ساتھی کو قتل کرکے اس کی  لاش کے 35 ٹکڑے کرکے شہر کے مختلف مقامات پر پھینکے۔  ملزم کی شناخت آفتاب امین پونا والا کے نام سے ہوئی ہے۔  آفتاب نے 18 مئی کو 26 سالہ شردھا کا گلا دبا کر قتل کیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق آفتاب نے اس لڑکی کے  جسم کے 35 ٹکڑے کیے اور انہیں ذخیرہ کرنے کے لیے نیا فریج خریدا۔  18 دن کے عرصے میں اس نے ان لاشوں کے ٹکڑے مختلف جگہوں پر پھینکے۔ کسی شک سے بچنے کے لیے وہ صبح 2 بجے لاش کو پولی بیگ میں لے کر گھر سے نکلتا تھا۔

 پولیس نے کہا، یہ معاملہ 8 نومبر کو سامنے آیا، جب لاپتہ خاتون کے والد نے مہینوں تک اپنی بیٹی سے رابطہ نہ ہونے کی شکایت دہلی پولیس سے کی۔ شردھا ممبئی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی، جہاں اس کی ملاقات ملزم آفتاب امین پونا والا سے ہوئی۔  دونوں نے ڈیٹنگ شروع کی اور ساتھ رہنے لگے۔  لڑکی کے گھر والوں نے اس رشتے کی مخالفت کی تو دونوں بھاگ کر دہلی چلے گئے۔

 ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پونا والا کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ دونوں میں اکثر شادی کو لے کر لڑائی ہوتی تھی۔  وہ اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ اہلکار نے بتایا کہ مہرولی پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago