قومی

Parliament Winter Session 2024: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے، وقف بل سے لے کر اڈانی تک کے مسائل پر زبردست ہنگامہ آرائی متوقع

Parliament Winter Session 2024: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ حال ہی میں ملک کی دو ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں، بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ جھارکھنڈ میں، ہیمنت سورین کے جے ایم ایم کی قیادت والے اتحاد نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نئے جوش و جذبے کے ساتھ پارلیمنٹ میں موجود ہوں گے۔ تاہم، اپوزیشن نے اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے، جس سے ہنگامہ ہونے کا امکان ہے۔

اختتام پذیر ہوا آل پارٹی اجلاس

روایت کے مطابق اتوار کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے موقع پر ایک آل پارٹی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں 30 پارٹیوں کے 42 لیڈروں نے حصہ لیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اڈانی گروپ کے خلاف امریکہ میں الزامات پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی وقت، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے واضح کیا کہ دونوں ایوانوں میں اٹھائے گئے معاملات کا فیصلہ ان کی مجاز کمیٹیاں متعلقہ اسپیکر کی رضامندی سے کریں گی۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نے تمام جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے کام کاج کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں- Hemant Soren to take oath as CM on Nov 26:جھارکھنڈ میں 26 نومبر کو ہوگی نئی حکومت کی حلف برداری تقریب،راہل گاندھی-کیجریوال-ممتا بنرجی سمیت دیگر لیڈران ہوں گے شریک

وقف بل پر رپورٹ تیار

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں وقف ترمیمی بل پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے۔ بل پر غور کرنے والی پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے جمعرات کو بتایا کہ رپورٹ تیار ہے اور اس پر تمام اراکین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی مشترکہ کمیٹی میں شامل اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے کمیٹی کی مدت 29 نومبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ 25 نومبر کو لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Micro Insurance Premium: پہلی بار، مالی سال 24 میں 10k کروڑ روپے سے اوپر پہنچا مائیکرو انشورنس پریمیم

پرائیویٹ لائف بیمہ کنندگان نے 10,708.4 کروڑ روپے سے زیادہ کے ساتھ اس حصے کو…

11 minutes ago

Mission Divyastra: مشن دیویاسترا سے پریڈیٹر ڈرون تک: 2024 میں ہندوستان کی بڑی دفاعی پیشرفت

2024 ہندوستان کے دفاعی شعبے کے لیے تاریخی سال رہا کیونکہ ملک نے اپنے اہم…

54 minutes ago

Bihar CM Nitish Kumar: بہارمیں پھر’کھیلا‘ ہونے کی صورتحال، وزیراعلیٰ نتیش کمارکو آرجے ڈی نے دے دیا بڑا آفر، بی جے پی نے کیا پلٹ وار

بہارمیں آرجے ڈی رکن اسمبلی بھائی ویریندرکے بیان سے سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں۔ انہوں نے…

2 hours ago

Jammu & Kashmir: ہندوستانی ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر آزمائشی رن مکمل کیا

مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے پروجیکٹ کی پیشرفت کو اجاگر کرتے ہوئے، سوشل میڈیا…

2 hours ago

Amit Shah: امت شاہ نے 10 ہزار ملٹی پرپز کوآپس کا آغاز کیا، وقت سے پہلے 2 لاکھ کا ہدف

نیا M-PACS، جس میں کریڈٹ سوسائٹیز کے ساتھ ساتھ ڈیری اور فشریز کوآپریٹیو بھی شامل…

3 hours ago

2024 میں آن لائن جاب پوسٹنگ میں 20 فیصد ہوا اضافہ ، ڈیجیٹل اپنانے اور ایس ایم بی سیکٹر کی ترقی سے کارفرما: رپورٹ

رپورٹ کے مطابق BFSI، خوردہ، صحت کی دیکھ بھال، IT-ES، تعلیم اور مینوفیکچرنگ جیسی اہم…

3 hours ago