قومی

Delhi NCR Weather Today: بارش سے اچانک بدلا  دہلی این سی آر کا موسم، لوگوں کو ملی امس اور گرمی سے راحت

Delhi NCR Weather Today: ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ اچانک موسم نے لی کروٹ اور بدل گیا موسم کا مجاز ، آسمان پر کالے بادل چھا گئے۔ ہوا کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش سے لوگوں کو نمی اور گرمی سے راحت مل گئی ہے۔

پورے شمالی ہندوستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایم ڈی کی جانب سے یہاں کے کچھ علاقوں کے لیے اگلے دو دنوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور آس پاس کے علاقوں میں طوفانی ہواؤں کا ایک سرکل  بن گیا ہے۔ آئندہ چند روز تک  کچھ  مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

دہلی این سی آر کے لوگوں کو بارش کی وجہ سے گرمی اور نمی سے کافی راحت مل گئی ہے ۔ بدھ یعنی آج  بھی کچھ علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ایسی ہی صورتحال  بنی رہے گی۔ذرائع کے مطابق  مانسون اپنی معمول کی پوزیشن سے شمال کی طرف بڑھ رہاہے۔ آئندہ چند روز تک یہی صورتحال رہے گی۔ اتر پردیش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ  یعنی 23 اگست کو کچھ اضلاع میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، اس  سب کے مدے نظر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اسی  کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یہاں بعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے جیسے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں۔
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی ہندوستان

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی ہندوستان، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال، کونکن اور گوا میں درمیانی سے بھاری بارش متوقع ہے۔ اوڈیشہ، ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی ہند سمیت پنجاب اور ہریانہ کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش بتائی ہے۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago