قومی

Rajasthan Foreign Tourist: غیر ملکی خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل، سواتی مالیوال نے سی ایم گہلوت سے کیا کارروائی کا مطالبہ، پولیس حرکت میں آئی

Rajasthan Foreign Tourist: ملک بھر میں غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ایک بار پھر غیر ملکی خاتون کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ویڈیو شیئر کی اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سواتی مالیوان نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور ریاستی پولیس کو ٹیگ کیا اور اس معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو راجستھان پولیس بھی حرکت میں آگئی، پولیس نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج

ویڈیو میں ملزم غیر ملکی لڑکی کو نامناسب طریقے سے چھوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں وہ خاتون کے ساتھ ہوٹل کے گیٹ پر جاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ودھایک پوری پولیس اسٹیشن کے افسر بھرت سنگھ راٹھور نے بتایا کہ پولیس ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک ویڈیو موصول ہونے کے بعد پولیس نے پیر کی رات نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ویڈیو موتی لال اٹل روڈ کی ہے جہاں ایک برطانوی غیر ملکی خاتون 18 روز قبل اپنے دوست کے پاس ٹھہری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم ٹیکسی یا کیب ڈرائیور لگتا ہے جو اسے نامناسب طریقے سے چھوتا اور اس کے ساتھ چلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Uniform Civil Code: وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد سی ایم دھامی نے کہا “یو سی سی پر تاخیر نہیں کریں گے، لیکن جلدبازی بھی نہیں”

جب کہ دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ابھی یہ ویڈیو دیکھا، جس میں ایک شخص کو غیر ملکی سیاح کو نامناسب طریقے سے چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بہت شرمناک ہے۔ اشوک گہلوت اور راجستھان پولیس کو کارروائی کے لیے ٹیگ کر رہی ہوں۔ ان واقعات سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…

7 mins ago