قومی

University Forgets to Conduct Exam After Releasing Admit Card: ایڈمٹ کارڈ جاری کرکے امتحان لینا بھول گئی یونیورسٹی، امتحان کے دن طلبا نے کیا احتجاج ،پھر انتظامیہ کو آیا یاد

یونیورسٹی امتحان لینے کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری کردے۔طلبا بھی امتحان کیلئے پوری تیاری کرلے پھر یونیورسٹی یہ  بھول جائے کہ امتحان بھی لینا ہے،ایسے میں طلبا امتحان کےدن یونیورسٹی  جاکر انتظامیہ کو جگائے اور بتائے کہ آج ہم لوگوں کا امتحان ہے، کب سے شروع ہوگیا،یہ سن کر کالج انتظامیہ  سرکھجانے لگے تو پھر حیرانی  نہیں ہونی چاہیے چونکہ یہ سب افسانہ نہیں اب حقیقت ہے،اور اس حقیقت پر مدھیہ پردیش کی ایک یونیورسٹی نے  مہر لگا دی ہے۔

دراصل ایک عجیب  وغریب واقعہ میں، رانی درگاوتی یونیورسٹی، جبل پور ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کا امتحان لینا ہی بھول گئی۔ یونیورسٹی نے ٹائم ٹیبل اور ایڈمٹ کارڈ پہلے ہی جاری کردیا تھا لیکن امتحان کرانے کو مکمل طور پر بھول گئی۔ یونیورسٹی نے امتحان کی تاریخ پانچ  مارچ 2024 طے کی تھی  اور پہلے سمسٹر کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی تھی۔ تاہم اس کے مطابق انتظامات نہیں کیے گئے چونکہ انتظامیہ اس چیز کو بھول ہی گئی۔

ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کے امتحانات 5 مارچ سے شروع ہونے والے تھے۔ طلبا منگل کو یونیورسٹی پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ امتحان نہیں لیا جائے گا اور یونیورسٹی نے سوالیہ پرچہ تیار نہیں کیاہے۔ایک طالب علم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ “ہم نے امتحان میں شرکت کے لیے پوری رات پڑھائی کی لیکن جب ہم یونیورسٹی پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ انتظامیہ اسے بھول گئی ہے۔این ایس یو آئی تنظیم کے رہنما سچن راجک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ یونیورسٹی انتظامیہ کی لاپرواہی کا ایک سنگین معاملہ ہے۔ وہ امتحان کے انعقاد کے لیے ڈیٹ شیٹ اور دیگر ضروری انتظامات کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ طلبہ نے امتحان میں شرکت کے لیے بہت محنت کی لیکن وہ ناکام رہے۔ یہ کسی چھوٹے اسکول یا کالج کا نہیں بلکہ ایک باوقار یونیورسٹی کا معاملہ ہے۔”

طلباء نے یونیورسٹی میں احتجاج کیا ہے اور انہیں بے وقوف بنانے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔احتجاج کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر آر کے ورما نے شعبہ کے سربراہ کے ساتھ میٹنگ کی اور طلباء کے ساتھ بھی بات کی۔اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے کیونکہ امتحانی کنٹرولر نے کہا کہ امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے لیکن وہ کالج اور طلباء کو اس بارے میں بتانا کیسے بھول گئے؟ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ابھی تک تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپ ڈیٹس سے محروم نہ ہونے کے لیے اسکولوں سے رابطہ کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

44 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

2 hours ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago