قومی

Dr. Dinesh Sharma at Hindi Conference: ڈاکٹر دنیش شرما گجرات میں ہندی کانفرنس اور سوریہ کانت ایوارڈ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ہوئے شریک، کہا- زبانوں کے تال میل سے ملک کا اتحاد مضبوط ہوگا

راجیہ سبھا کے رکن اور اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا ہے کہ ملک کی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے زبانوں کے درمیان قربت ضروری ہے۔ وہ وڈودرا، گجرات میں منعقدہ ہندی کانفرنس اور سوریہ کانت ایوارڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام سوریہ کانت ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ اور ’’گجراتی بول‘‘ اخبار کے اشتراک سے کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سرکار علاقائی زبانوں کو فروغ دے رہی ہے اور ہندی ان تمام زبانوں کی ’’بڑی بہن‘‘ کی طرح ہے، جب کہ سنسکرت ان سب کی ماں ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندی نے دیگر زبانوں کے الفاظ کو اپنے اندر سمویا ہے اور آج ملک کے 44 فیصد لوگ ہندی بولتے ہیں۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندی کے استعمال کو فروغ ملا ہے اور وزیر داخلہ امت شاہ کی کوششوں سے سرکاری کام کاج میں ہندی کا استعمال 35 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد ہو چکا ہے۔ انھوں نے اسے گجرات کی طرف سے ہندی کے فروغ میں بڑی شراکت قرار دیا۔ انھوں نے نئی تعلیمی پالیسی میں علاقائی زبانوں کو دی گئی اہمیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زبانوں کے باہمی اشتراک سے قومی یکجہتی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

انھوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ قدرتی آفات کے وقت عوام کو چھوڑ کر بیرون ملک چھٹیاں منانے چلے جاتے ہیں۔ کانگریس کے دورِ حکومت میں گجرات کی حالت خراب تھی، مگر بی جے پی کے دور میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں اور آج گجرات ملک کے لیے ایک ترقیاتی ماڈل بن چکا ہے۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ انسان کو صرف اپنے لیے نہیں، بلکہ دوسروں کے لیے بھی جینا چاہیے۔ انھوں نے مغربی ثقافت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب جنم دن پر کیک کاٹ کر موم بتی بجھانا، بھارتی روایات کے خلاف ہے۔ انھوں نے شادی کے رشتے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی اثرات کی وجہ سے اب سات جنم کا بندھن صرف سات دن میں ٹوٹ رہا ہے۔ دریں اثنا اس تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

14 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

1 hour ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago