آچاریہ لوکیش قازقستان میں ورلڈ ریلیجن کانگریس میں شامل ہوں گے۔
نئی دہلی: اہنسا وشو بھارتی اور ورلڈ پیس سینٹر کے بانی آچاریہ لوکیش قازقستان میں منعقد ہونے والے ’’کانگریس آف لیڈرز آف ورلڈ اینڈ ٹریڈیشنل ریلیجنز‘‘ سے خطاب کریں گے۔ یوکرین-روس، اسرائیل-فلسطین کی جنگ اور دنیا میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کے درمیان دنیا کے روایتی مذاہب کے رہنماؤں اور عوامی نمائندوں کی یہ آٹھویں کانگریس صدر قاسم جومارت توقایف کی زیرصدارت 15 تا 18 ستمبر آستانہ، قازقستان کے دارالحکومت میں منعقد ہوگی، جس کا موضوع ہے: ’’مذاہب کا مکالمہ: مستقبل کے لیے ہم آہنگی۔‘‘
آچاریہ لوکیش ، جین مت اور ہندوستان کی نمائندگی ورلڈ ریلیجن کانگریس میں کریں گے، جہاں ان کے ساتھ ماسکو کے پاتریارک کیریل، جامعہ الازہر کے بڑے امام شیخ احمد الطیب، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف الدوبی، ورلڈ فیلوشپ آف بدھسٹ کے صدر پھالوپ تھایاری اور دیگر کئی عالمی رہنما شریک ہوں گے۔
آچاریہ لوکیش یوکرین، روس، اسرائیل اور فلسطین کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اسلام، عیسائیت، بدھ مت، یہودیت، ہندو مت، تاؤ مت اور زرتشت مت کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور جنگوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آچاریہ لوکیش’’ڈیجیٹل ریئلٹی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں روحانی اقدار‘‘ کے موضوع پر بھی خطاب کریں گے۔
امن کے سفیر آچاریہ لوکیش دنیا کے مختلف ممالک کے عوامی نمائندوں اور مذہبی رہنماؤں کو ہندوستان میں ورلڈ پیس سینٹر کے زیر اہتمام امن اور ہم آہنگی پر منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…
سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…
پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ کناٹ پلیس میں بڑی تعداد میں دکانیں، شوروم،…
بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…