قومی

Lok Sabha Election 2024: کل آئے گی بی جے پی کی تیسری لسٹ، کٹ سکتا ہے ان اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ

بی جے پی امیدواروں کی فہرست: لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ اسی دوران ملک میں برسراقتدار بی جے پی کی تیسری فہرست جاری ہونے والی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فہرست پیر کے روز جاری ہو سکتی ہے۔ اس فہرست میں کئی نئے چہروں کو موقع مل سکتا ہے جبکہ کئی موجودہ اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کٹ سکتے ہیں۔؎

یوپی میں کٹ سکتا ہے ان کا ٹکٹ

یوپی میں پارٹی کے بڑے لیڈر اور ایم پی ریتا بہوگنا جوشی، ورون گاندھی، مینکا گاندھی، جنرل وی کے سنگھ، برج بھوشن شرن سنگھ، رماپتی رام ترپاٹھی، سنگھمترا موریہ، ستیہ دیو پچوری، سنتوش گنگوار کے ٹکٹ کاٹے جانے کا امکان ہے۔

انہیں مل سکتا ہے ٹکٹ

ذرائع نے بتایا کہ تیسری فہرست میں بہار کے کچھ ممبران پارلیمنٹ کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ ان میں سے ایک اب مودی حکومت میں وزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والی پنجاب کے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ  کیپٹن کی اہلیہ پرنیت کور کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔

انہیں کیا جائے گا سائیڈ لائن

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی ایسے امیدواروں پر کوئی دائو نہیں لگائے گی جنہوں نے دو میعادیں گزارنے کے باوجود اپنے لئے ووٹ کی نئی کلاس نہیں بنائی۔ ایسے امیدواروں سے بھی گریز کیا جائے گا جن کے بیانات پر پارٹی کو وضاحت کرنا ہوگی۔ جب 195 امیدواروں کی پہلی فہرست میں صرف 30 موجودہ ممبران پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹے گئے تو قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ اس بار بی جے پی امیدواروں کو بڑے پیمانے پر نہیں بدلے گی، لیکن 72 امیدواروں کی دوسری فہرست میں 33 موجودہ ممبران پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹے گئے۔ پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس کے لیے امیدواروں کی جیتنے کی صلاحیت سب سے اہم ہے اور ٹکٹ بھی کاٹے جا سکتے ہیں۔ بی جے پی نے اب تک دو فہرستوں میں 267 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago