-بھارت ایکسپریس
Supreme Court on Gyanvapi Masjid ASI Survey: سپریم کورٹ نے وارانسی کی گیان واپی مسجد میں بدھ (26 جولائی) کی شام 5 بجے تک سروے پر روک لگا دی ہے۔ اس دوران مسجد کمیٹی کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ گیان واپی مسجد کے انتظام کی نگرانی کرنے والی انجمن کمیٹی نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے کاشی وشواناتھ مندر سے متصل مسجد کمپلیکس کا سروے کرنے کے حکم کے خلاف عرضی دائر کی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر گیان واپی مسجد کیس میں ہندو فریق کی نمائندگی کر رہے وشنو شنکر جین نے کہا، اے ایس آئی نے مسجد کے احاطے کے سروے پر وارانسی کی عدالت کے حکم پر عمل درآمد پر روک لگا دی ہے تاکہ انجمن کو اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی اجازت دی جائے… ہماری قانونی ٹیم ہائی کورٹ پہنچ رہی ہے اور ہم اس کی مخالفت کریں گے۔ گیان واپی مسجد کی سچائی اے ایس آئی کے سروے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے کسی مشاہدے سے متاثر ہوئے بغیر اس معاملے کا فیصلہ کرے گی، الہ آباد ہائی کورٹ اس معاملے کا خود فیصلہ کرے گی۔
وارانسی میں آج گیان واپی مسجد احاطے کا سروے شروع ہوا تھا۔ احاطے کا سائنسی سروے صبح 7 بجے شروع ہوا۔ اس دوران گیان واپی کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ٹیم گیان واپی کمپلیکس کے آثار قدیمہ کے سروے کے لیے اتوار کو وارانسی پہنچی۔ ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے یہاں بتایا کہ اے ایس آئی کی ٹیم گیان واپی مسجد احاطے میں ووکھانہ کے علاوہ پورے احاطے کا سروے کرے گی۔ اے ایس آئی کو 4 اگست تک رپورٹ ضلعی عدالت میں جمع کرانی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…