قومی

Akhilesh Yadav on China: اکھلیش یادو نے چین کا ذکر کرتے ہوئے کیا یہ بڑا دعویٰ، ایس پی سربراہ نے آر ایس ایس سے متعلق بھی دیا بڑا بیان

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور قنوج سے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا، “وہ (بی جے پی) جنہوں نے کہا تھا کہ ہم یوپی میں اسمارٹ سٹی بنائیں گے، ہم ان کا اسمارٹ سٹی دیکھ سکتے ہیں، ہر طرف پانی جمع ہے اور کچرا بھرا ہے، حادثے ہو رہے ہیں، لوگوں کی گاڑیاں گڑھے میں ہیں۔”

سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت چین کے معاملے پر بالکل خاموش ہے، اخبارات میں یہ خبر شائع ہورہی ہے  کہ بڑے پیمانے پر زمین پرقبضہ کیا گیا ہے۔ انہیں کشمیر کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے تھا، طاقت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ہماری سرحدوں کی حفاظت بھی خطرے میں ہے۔ چین کے سوال پر حکومت کچھ نہیں کہتی۔ اخبارات میں یہ خبرچھپی ہے کہ چین نے ہندوستانی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ لینڈ مافیا میں زیادہ تر بی جے پی کے لوگ ہیں۔ آپ کچھ کپڑے پہن کر جھوٹ نہیں بول سکتے، اگر آپ خود نہیں کہہ سکتے تو کم از کم ان کپڑوں کا خیال رکھیں۔ اس کے ساتھ آر ایس ایس کی کتاب سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ کتاب ہمیں بھیج دو ہم اسے جلا دیں گے۔

سماجوادی پارٹی کے ایم پی اکھلیش یادو نے کہا، “انہوں نے ہر نوکری میں بد عنوانی کیے، یہ اس لیے ہو رہا ہے کہ وہ ریزرویشن نہیں دینا چاہتے۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر وہ ریزرویشن دیں گے تو پی ڈی اے خاندان کوملازمتیں ملیں گی۔”

اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے کہا کہ ہاتھرس واقعے سے متعلق کہا کہ  جو  بھی ہوا وہ بھی انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ بے روزگاری بدستور برقرار ہے اور نوجوان نوکریوں کی تلاش میں یہاں سے وہاں پھر رہے ہیں۔  لوگ بے روزگاری کا شکار ہیں۔ بی جے پی کے لیڈران خود مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، اپنے لوگوں کو منافع کمانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Manisha Bhanwala Makes History: منیشا بھنوالا نے رقم کی تاریخ، عالمی کشتی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

ہندوستانی خاتون پہلوان منیشا بھنوالا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قزاقستان کے آستانہ میں جمعہ…

41 minutes ago

اعظم خان کل جیل سے آسکتے ہیں باہر، بیٹے عبداللہ اعظم بھی ہوں گے رہا، جانئے پوری تفصیل

ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ہفتہ (31…

1 hour ago