قومی

PM Modi Pays Tribute To Birsa Munda: بھگوان برسا منڈا کی ایثار و قربانی لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی: پی ایم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جدوجہد آزادی کے عظیم ہیرو برسا منڈا کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا کی ایثار و قربانی ملک کے لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

پی ایم مودی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’جدوجہد آزادی کے عظیم ہیرو بھگوان برسا منڈا جی کو ان کے بلیدان دیوس پر خراج عقیدت۔ انہوں نے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ان کی ایثار و قربانی ہمیشہ ہم وطنوں کو متاثر کرتی رہے گی۔‘‘

پی ایم مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، نتن گڈکری، جے پی نڈا سمیت کئی لیڈروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’عظیم فریڈم فائٹر اور قبائلی شناخت کی علامت بھگوان برسا منڈا جی کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ دھرتی آبا نے قبائلیوں، استحصال زدہ اور محروموں کی آواز بن کر جس عزم  اور محدود وسائل کے ساتھ غیر ملکی حکومت کے خلاف  بغاوت کی، اس نے ملک کے نوجوانوں میں قوم پرستی اور آزادی کا ایک نیا انقلاب برپا کر دیا۔ قبائلی سماج کو عزت نفس اور خود اعتمادی سے مالا مال بنانے میں انمول تعاون کرنے والے بھگوان برسا منڈا جی ہم وطنوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔‘‘

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’قبائلی شناخت کے لیے انگریزوں سے لڑ کر، برسا منڈا جی نے اپنی پوری زندگی ملک کی فلاح و بہبود اور قبائلی بھائیوں کے حقوق اور بااختیار بنانے کے لیے وقف کر دی۔ ایسے عظیم لوک نائک کے یوم شہادت پر، میں انہیں بہت بہت خراج تحسین۔‘‘

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’بہادر فریڈم فائٹر، انقلابی اور عظیم سماجی مصلح بھگوان برسا منڈا جی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔ قبائلی برادریوں کو پانی، جنگل اور زمین کے لیے منظم کر کے غیر ملکی حکومت کے خلاف انقلاب کی قیادت کرنے والے بھگوان برسا منڈا جی نہ صرف قبائلی سماج میں بلکہ پورے ملک میں قوم پرستی کا شعور پیدا کیا۔ قبائلی تشخص اور مادر وطن کے تئیں آپ کی وفاداری زمانے تک متاثر کرتی رہے گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

1 hour ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

2 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

2 hours ago