قومی

Tahawwur Rana: عدالت نے تہور رانا کو اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کی دی اجازت، جانیے عدالت نے کیا کہا

ممبئی 26/11 دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ تہور رانا کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے فی الحال راحت ملی ہے۔ عدالت نے رانا کو اپنے اہل خانہ سے ایک بار بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ خصوصی این آئی اے عدالت کے جج چندر جیت سنگھ نے یہ حکم این آئی اے کی جانب سے دائر کردہ جواب کے بعد دیا ہے۔ این آئی اے نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ تہور رانا اپنے خاندان سے ایک بار بات کر سکتا ہے۔

سینئر افسران کی نگرانی میں ہوگی فون کال

تہور رانا کی یہ کال جیل کے قوانین کے مطابق اور تہاڑ جیل کے سینئر افسر کی نگرانی میں کی جائے گی۔ ساتھ ہی عدالت نے جیل انتظامیہ سے رانا کی صحت سے متعلق معاملات پر 10 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا ہے۔ حال ہی میں عدالتی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت نے تہور رانا کی عدالتی حراست کی مدت 9 جولائی تک بڑھا دی ہے۔

رانا نے این آئی اے عدالت میں دائر کی تھی درخواست

رانا نے این آئی اے عدالت میں ایک درخواست دائر کر کے اپنے خاندان سے بات کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ رانا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اسے جیل کے قوانین کے مطابق اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس سے قبل عدالت نے تہور رانا کی اس سلسلے میں دائر درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

رانا کے خلاف تحقیقات اہم مرحلے میں:این آئی اے

دریں اثنا این آئی اے نے کہا کہ رانا کے خلاف تحقیقات اہم مرحلے میں ہے۔ ایسے میں اگر اسے اپنے گھر والوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے تو وہ کچھ اہم معلومات لیک کر سکتا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران تہور رانا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی شہری ہونے کے ناطے یہ اس کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے بات کرے، جنھیں حراست میں ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر تشویش ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Gopal Krishna

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

23 minutes ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

1 hour ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

1 hour ago