قومی

11 Years of Modi Government: ’’مودی حکومت پر مسلمانوں کو ہے مکمل اعتماد‘‘، اجمیر درگاہ کے سجادہ نشین نے کہا-گزشتہ گیارہ سالوں میں بدل دیے گئے ہیں مسلمانوں کے حالات

اجمیر درگاہ کے جانشین اور آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے چیئرمین سید نصیر الدین چشتی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ 11 سالوں میں ملک کے حالات بدل گئے ہیں اور مسلمانوں کو ان پر پورا بھروسہ ہے۔ مسلمانوں کے دل و دماغ میں پی ایم مودی کے لیے نرم گوشہ کے سوال پر سید نصیر الدین چشتی نے کہا کہ ’’حالات پوری طرح بدل چکے ہیں۔ یہ نرم گوشہ کی بات نہیں، اعتماد کی بات ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی حکومت کی قیادت کرتے ہوئے جس طرح سے اس ملک کو آگے بڑھایا ہے اس سے ملک کے ہر شہری کی عزت میں اضافہ ہوا ہے اور ہندوستان کے مسلمان ہر طرح سے اپنے ملک کے لئے وقف ہیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ تو ظاہر ہے کہ جب ملک کی عزت بڑھی ہے تو ہر شخص کی عزت بھی بڑھی ہے۔ مسلمانوں کو پی ایم مودی پر پورا بھروسہ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں حالات مزید بدلیں گے۔ مذہب کے نام پر جو سیاست ہوتی ہے وہ اب رک گئی ہے۔ اب ووٹ صرف ترقی کے نام پر ڈالے جاتے ہیں اور جو ترقی لائے گا اسے ووٹ ملے گا چاہے وہ ہندو کا ہو یا مسلمان کا۔‘‘

پہلے مسلمانوں کو بس ووٹ بینک کی طرح کیا جاتا تھا استعمال: سید نصیرالدین چشتی

انھوں نے الزام لگایا کہ ’’گزشتہ 50 سالوں میں مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ان کی ترقی کی بڑی باتیں کہی گئیں لیکن زمینی سطح پر کوئی کام نہیں ہوا۔ مودی حکومت نے اقلیتوں کی ترقی کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں جن میں مسلمان بھی شامل ہیں۔ مسلم خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ نریندر مودی نے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر کا مشن شروع کیا ہے۔ اس حکومت نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کی سیاست سے باہر نکالا ہے۔‘‘

دریں اثنا وقف قانون کی حمایت کرتے ہوئے سید نصیر الدین چشتی نے کہا کہ ’’وقف کے بارے میں کافی عرصے سے شکایت تھی کہ اس میں بدعنوانی ہے۔۔۔بدعنوانی کو دور کیا جائے اور اسے مسلمانوں بالخصوص غریب مسلمانوں کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے۔ اس سمت میں اٹھائے گئے اقدامات بالکل قابل ستائش ہیں اور یہ معاشرے کے مفاد میں اٹھائے گئے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

1 hour ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

2 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

2 hours ago