بہار کے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر سنگھ کے مندر کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔روہتاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی رہنما چندر شیکھر نے کہا کہ مندر کا راستہ غلامی کا راستہ ہے جب کہ اسکول کا راستہ روشنی کا راستہ دکھاتا ہے۔آر جے ڈی ایم ایل اے پروفیسر چندر شیکھر نے کہا کہ مندر غلامی کا راستہ ہے، جب کہ تعلیم روشنی کا راستہ ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی فتح بہادر کے بیان کی تائید کرتے ہوئے ریاستی وزیر چندر شیکھر نے کہا کہ انہوں نے اپنے الفاظ نہیں بلکہ ہماری ماں ساوتری بائی پھولے کے الفاظ کو دہرایا ہے۔
وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر، جو ساوتری بائی پھولے جینتی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے دیہری پہنچے تھے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مندر کا راستہ ذہنی غلامی کا راستہ ہے۔ اسکول کا راستہ روشنی کا راستہ ہے۔ ساوتری بائی پھولے نے ملک میں خواتین اور درج فہرست ذاتوں میں تعلیمی بیداری پیدا کی تھی۔ ان کی وجہ سے ہی ہمارے معاشرے میں درج فہرست ذاتوں کو ایک مقام ملا ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ اب ایکلویہ کا بیٹا اپنا انگوٹھا عطیہ نہیں کرے گا۔ شہید جگدیو پرساد کا بیٹا قربانی نہیں دے گا۔ وہ قربانی لینا جانتا ہے۔ اب ایکلویہ کا بیٹا اپنا انگوٹھا نہیں دے گا، بلکہ وہ جواب دے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں آر جے ڈی کے ایم ایل اے فتح بہادر سنگھ نے کچھ دن پہلے پوسٹر لگائے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ مندر کا مطلب ذہنی غلامی کا راستہ ہے جبکہ اسکول کا مطلب روشنی کی طرف جانے والا راستہ ہے۔ آر جے ڈی ایم ایل اے کے پوسٹر کے حوالے سے پٹنہ کی ایک ہندو تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی اس کی زبان کاٹے گا اسے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ ہندو شیو بھوانی سینا کا ایک پوسٹر جس میں انعام کا اعلان کیا گیا ہے پٹنہ میں ایم ایل اے اور ایم ایل سی کے فلیٹس کے قریب لگایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…