نئی دہلی: تہلکا انڈیا نیوز کی جانب سے حکومت، سماج اور میڈیا کے درمیان براہِ راست مکالمہ قائم کرنے کے مقصد سے ایک خصوصی پروگرام ’’تہلکہ سمواد – دیش کی بات، سیدھا سمواد‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اہم تقریب 20 اپریل 2026 بروز پیر دوپہر 12 بجے ہلٹن گارڈن ان، لکھنئو میں منعقد ہوگی۔ اس پروگرام میں میڈیا، حکومت اور سماج سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی، جہاں قومی اور عوامی مسائل پر کھل کر گفتگو کی جائے گی۔اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ور کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے، مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ ان کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسرز، صحافیوں اور سماجی کارکنان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ پروگرام کے ذریعے میڈیا اور عوام کے درمیان براہِ راست مکالمے کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اہم قومی معاملات پر مثبت اور تعمیری گفتگو ہو سکے۔
منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد حکومت کی مختلف اسکیموں اور پالیسیوں کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہلکا انڈیا نیوز صرف حکومتی اسکیموں کی خبریں دینے تک محدود نہیں رہتا بلکہ ان کے زمینی اثرات کو بھی عوام کے سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت یہ مکالماتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ عوامی مسائل اور حکومتی اقدامات کے درمیان براہِ راست رابطہ قائم ہو سکے۔اس موقع پر ایک خصوصی انفلوئنسر میٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جہاں ڈیجیٹل کریئیٹرز، یوٹیوبرز، صحافی اور میڈیا پروفیشنلز آپس میں خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور معلومات کے مؤثر تبادلے کو فروغ دینا بھی ہے۔
اس تقریب میں Bhadas4Media کو میڈیا پارٹنر بنایا گیا ہے، جب کہ Bharat Express اس پروگرام کا چینل پارٹنر ہوگا۔ منتظمین کا ماننا ہے کہ ایسے پروگرام معاشرے میں بامعنی گفتگو کو فروغ دیتے ہیں اور حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یہ پروگرام لکھنئو میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں میڈیا، حکومت اور سماج کے درمیان براہِ راست رابطے کی نئی مثال قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’تہلکہ سنواد‘‘ جیسے پلیٹ فارم نہ صرف قومی مسائل پر کھلی بحث کو ممکن بناتے ہیں بلکہ پالیسی سازی اور عوامی توقعات کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے اہم قومی موضوعات پر بامعنی مکالمہ ہوگا اور میڈیا، حکومت اور عوام کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو کے نیشنل کانکلیو کا اختتامی سیشن بھی بہت خاص رہا۔ اس خاص…
سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…
سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…
17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک ’سیوا سنکلپ ابھیان‘، وارانسی سے وڈ نگر اور وڈ…
بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…
شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…