بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اوراین سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کیس میں مزید 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں شوٹر شیوکمار اور اسے پناہ دینے والوں کو اتوار (10 نومبر) کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایس ٹی ایف اترپردیش اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے اس شوٹر کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس نے اسے نانپارہ بہرائچ سے پکڑا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ملزم شوٹر شیوکمار نیپال فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ ایس ٹی ایف ٹیم کی قیادت پرمیش کمار شکلا کے ہیڈکوارٹر میں قائم ٹیم کے سب انسپکٹر جاوید عالم صدیقی کر رہے تھے۔
بابا صدیقی قتل کیس میں مزید 5 ملزمان گرفتار
شوٹر شیوکمار کو گرفتار کرنے کے علاوہ، پولیس نے انوراگ کشیپ، گیان پرکاش ترپاٹھی، آکاش سریواستو اور اکھلیشیندر پرتاپ سنگھ کو بھی اسے پناہ دینے اور نیپال فرار ہونے کی کوشش میں مدد کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بہرائچ کا رہنے والا شیوا بابا صدیقی کے قتل میں ملوث تھا۔ ممبئی پولیس ایک ماہ سے مرکزی ملزم کی تلاش میں تھی۔
قتل کے حوالے سے تفتیش جاری۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے سلسلے میں مسلسل تفتیش جاری ہے اور ملزمین کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس سے قبل جمعرات (7 نومبر) کو ممبئی کرائم برانچ نے پونے سے مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے بدھ کو ممبئی کرائم برانچ نے گورو اپون (23) کو پونے سے گرفتار کیا تھا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ بابا صدیقی کے قتل کی منصوبہ بندی کے لیے گورو کئی بار دیگر ملزمین سے ملاقات کی تھی ۔
آپ کو بتا دیں کہ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…