قومی

The Lex Fridman Podcast with PM Modi: مشہور پوڈکاسٹر اور ایم آئی ٹی محقق لیکس فریڈمین نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ تین گھنٹے طویل پوڈکاسٹ کا اعلان کیا، وزیر اعظم مودی کے ساتھ گفتگو کو کہا epic

مشہور امریکی پوڈ کاسٹر اور ایم آئی ٹی محقق لیکس فریڈمین نے وزیرِ اعظم مودی کے ساتھ اپنے اگلے پوڈکاسٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ پوڈکاسٹ 16 مارچ (اتوار) کو نشر کیا جائے گا۔ فریڈمین نے ہفتہ (15 مارچ) کو ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے یہ خبر شیئر کی اور ’’تین گھنٹے‘‘ کے طویل دورانیے پر مشتمل اس پوڈکاسٹ کو epic اور ’’اپنی زندگی کا سب سے طاقت ور مکالمہ‘‘ قرار دیا۔

فریڈمین نے اس پوڈکاسٹ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تو کر دیا ہے، لیکن اس نے وقت کے بارے میں کوئی جانکاری فراہم نہیں کی ہے، جس نے اس پوڈکاسٹ کے انتظار میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ لیکس فریڈ مین نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 3 گھنٹے طویل ایک epic پوڈکاسٹ کیا ہے۔ یہ میری زندگی کے سب سے طاقتور تبادلۂ خیالات میں سے ایک ہے۔ یہ کل پیش کیا جائے گا۔‘‘ اس ٹیوٹ کے ساتھ فریڈمین نے وزیر اعظم مودی سے ہاتھ ملاتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بھی دیا جواب

وزیر اعظم مودی نے بھی لیکس فریڈمین کے اس ٹویٹ کا جواب دیا ہے۔ انھوں نے فریڈمین کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’@lexfridman (لیکس فریڈ مین) کے ساتھ یہ واقعی ایک نہایت دلچسپ گفتگو تھی، جس میں میرے بچپن، ہمالیہ میں گزارے گئے وقت اور میری عوامی زندگی کے سفر کی یادوں سمیت متنوع موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ دیکھیں اور اس مکالمے کا حصہ بنیں۔‘‘

وزیر اعظم مودی اس سے پہلے بھی پوڈکاسٹ کا حصہ رہ چکے ہیں

واضح رہے کہ کہ پوڈ کاسٹنگ میں وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا قدم نہیں ہے۔ اس سے پہلے وہ زیرودھا کے شریک بانی نکھل کامتھ کی میزبانی میں ’’پیپل از ڈبلیو ٹی ایف‘‘ پوڈکاسٹ میں نظر آئے تھے، جو جنوری میں نشر کیا گیا تھا۔

فریڈمین نے ابتدائی طور پر جنوری میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس طرف اشارہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ کریں گے۔اس حولے سے اپنی بے تابی کا اظہار کرتے ہوئے فریڈمین نے کہا تھا ’’میں فروری کے آخر میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ کروں گا۔ میں کبھی ہندوستان نہیں گیا، لہٰذا میں آخر کار وہاں جانے اور وہاں کی متنوع تاریخی ثقافت اور وہاں کے حیرت انگیز لوگوں کے متعدد پہلوؤں کا تجربہ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ہندوستان کا یہ سفر اب اس اہم ریکارڈنگ کے ساتھ اختتام کو پہنچا ہے۔‘‘

کون ہے لیکس فریڈمین ؟

لیکس فریڈمین ایک مشہور پوڈ کاسٹر اور اے آئی محقق ہے۔ تاجک سوویت سوشلسٹ جمہوریہ (موجودہ ازبکستان) میں پیدا ہونے والی فریڈمین سوویت یونین کی تحلیل کے بعد 11 سال کی عمر میں امریکہ ہجرت کر گئے تھے۔ فریڈمین نے ڈریکسل یونیورسٹی (2010) سے کمپیوٹر سائنس میں BS اور MS کی ڈگریاں اور الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ (2014) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 2015 سے وہ مشہور سائنسی ادارے MIT سے ایک تحقیقی سائنسدان کے طور پر وابستہ ہیں، جہاں وہ اے آئی پر کام کر رہے ہیں۔ مشہور کار کمپنی ٹیسلا اور گوگل کے لیے خودمختار ڈرائیونگ سسٹم پر بھی فریڈمین نے اہم کام کیا ہے۔

2018 میں شروع کیا تھا فریڈمین نے اپنا پوڈکاسٹ

2018 میں Fridman نے “The Lex Fridman Podcast” کا آغاز کیا۔ شروع میں اس میں اے آئی پر زیادہ توجہ دی گئی، لیکن بعد میں سائنس، ٹیکنالوجی، فلسفہ اور سیاست کو بھی اس پوڈکاسٹ کا حصہ بنا لیا گیا۔ اس سے پہلے فریڈمین کے پوڈکاسٹ میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایمیزون کے بانی جیف بیزوس، فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی جیسے بڑے نام شامل ہو چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

بشیربدر کو اردواکادمی، دہلی نے پیش کیا خراج عقیدت، توسیعی خطبہ و شعری نشست کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…

3 minutes ago

Lalan Singh’s Response to Sonia Gandhi’s Statement: سونیا گاندھی کے بیان پر للن سنگھ کا جواب، کہا- ’نتیش کمار کو کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں نتیش کمار کے ’انڈیا‘ بلاک سے الگ ہونے پر…

6 minutes ago

PM Modi Cabinet Decisions:مودی کابینہ کے 3 بڑے فیصلے، کسانوں سے گرین انرجی اور دہلی ٹریفک تک بدل جائے گا نظام

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے تین اہم منصوبوں کو منظوری…

29 minutes ago

IND vs WI: بھارتی سرزمین پر مسلسل تیسرے ون ڈے میں سنچری، ریکارڈ بک میں درج ہوا کپتان گِل کا نام

بدھ کو گوہاٹی میں جاری مقابلے میں مہمان ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہارنے کے بعد…

57 minutes ago