انٹرٹینمنٹ

Aamir Khan Girlfriend Gauri Spratt runs Salon: عامرخان کی گرل فرینڈ چلاتی ہیں سیلون، لندن سے پڑھی ہیں گوری اسپریٹ

بالی ووڈ اداکارعامرخان ان دنوں اپنی پرسنل لائف سے متعلق سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں عامرخان نے اپنی گرل فرینڈ گوری کومیڈیا سے مخاطب کرایا توہرطرف انہیں کی باتیں ہونے لگیں۔ سوشل میڈیا سے متعلق خبروں کے بازارتک گوری سے متعلق باتیں ہورہی ہیں۔ اس درمیان اب ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ عامر خان کی گرل فرینڈ یعنی گوری اسپریٹ سیلون بھی چلاتی ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیسے؟ توآئیے جانتے ہیں۔

گوری اسپریٹ چلاتی ہیں سیلون

دراصل، عامرخان کی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے سیلون چلانے کی جوبات ہے وہ ان کی دادی کی طرزپرہے۔ جی ہاں، گوری کی دادی یعنی ریٹا اسپریٹ بنگلورو میں سیلون چلاتی ہیں اورانہیں کی طرزپرگوری اسپریٹ بھی سیلون چلاتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ممبئی میں ان کا ’بی بلنٹ‘ نام کا سیلون بھی ہے۔ وہیں، اگران کی پڑھائی کی بات کریں توویسے توگوری نے بنگلوروکے پاس اوٹی کے بلوماونٹین اسکول سے پڑھائی کی ہے، لیکن ایف ڈی اے اسٹائلنگ اورفوٹوگرافی انہوں نے لندن سے کی ہے۔

14 مارچ، 1931 کو ہندی کی پہلی بولتی فلم ’عالم آرا‘ کے ریلیزہونے کے 34 سال بعد ٹھیک اسی تاریخ کو پیدا ہوئے عامرخان کے والد طاہرحسین اورچچا حسین فلم انڈسٹری میں سرگرم تھے۔ ظاہرہے کہ جب گھرمیں فلمی ماحول ہوتو بچے پراس کا اثرپڑنا ہی تھا۔ گھرکی فضا میں اکثرفلمی کہانیاں تیرا کرتیں۔ فلمی زبان میں جسے ’اسٹوری سٹنگ‘ کہا جاتا ہے، اسے وہ پردے کے پیچھے چھپ کرسنا کرتے۔ والد کومعلوم تھا کہ بیٹا کیا کررہا ہے، لیکن انہوں نے اسے کبھی روکا نہیں۔ شاید بروے کو سینچنے کا یہ ان کا طریقہ تھا۔ پھر ایک دن وہ بھی آیا جب ایک رائٹرانہیں کہانی سنا کرچلاگیا توانہوں نے چھپ کرسن رہے عامرخان کو بلاکر پوچھا کہ اس کہانی کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے۔ بیٹے کا پاوں شاید اس دن باپ کے جوتے میں آچکا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

8 minutes ago

Rahul Gandhi: ’گیانیش کمار نے فارم-6 میں غیر قانونی تبدیلی کر کے عہدے کا غلط استعمال کیا‘، راہل گاندھی کا بڑا الزام

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…

1 hour ago