قومی

Aurangzeb Controversy: اورنگ زیب کی قبرٹوٹے… تاریخ طے! وشوہندو پریشد نے کیا بڑا اعلان

مہاراشٹرمیں اورنگ زیب سے متعلق تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اورنگ زیب کی قبرکو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وی ایچ پی کے قومی ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ پیر کو چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی پراورنگ زیب کی قبرکا خاتمہ ہوگا۔ ونود بنسل نے کہا کہ پیریعنی 17 مارچ کو چھترپتی شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے ہندوسوراجیہ کے تحفظ کے لیے اپنی تین نسلوں کو داؤ پرلگا دیا اورمغلوں کوسخت ٹکردی تھی۔

وشوہندو پریشد اور بجرنگ دل نے کی مخالفت

ونود بنسل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی خودی کو دوبارہ قائم کیا جائے اورغلامی اورغلامانہ ذہنیت کی علامتوں کو شکست دی جائے۔ اورنگ زیب کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ اس کی قبرکوبھی تباہ کیا جائے۔ اس دن وی ایچ پی اوربجرنگ دل کے کارکن اورنگ زیب کے مجسمے کو ہٹانے کے لئے پورے مہاراشٹرمیں احتجاج کریں گے اورمقامی ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے حکومت کو میمورنڈم پیش کریں گے۔

سنبھاجی نگرمیں ہے اورنگ زیب کی قبر

انہوں نے کہا کہ میمورنڈم میں ہم مطالبہ کریں گے کہ شیواجی مہاراج کی مقدس سرزمین سے اورنگ زیب کے مقبرے اوراورنگ زیبی ذہنیت کومکمل طورپرختم کیا جائے۔ اورنگ زیب کا مقبرہ مہاراشٹرکے سمبھاجی نگرمیں ہے اوراس نے مہاراج سنبھاجی کوبہت اذیتیں دے کرقتل کیا تھا، اس لئے ایسے شخص کی قبرنہیں ہونی چاہئے۔

اے ایس آئی کے تحفظ میں ہے مقبرہ

مغل حکمراں اورنگ زیب کا مقبرہ مہاراشٹرکے چھترپتی سنبھاجی نگرمیں واقع ہے اور وقت وقت پراس مقبرے کا موضوع سڑک سے لے کرایوان تک اٹھتا رہتا ہے۔ اب فلم چھاوا اورسماجوادی پارٹی کے ریاستی صدراورسینئررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے ایک بیان کی وجہ سے یہ مقبرہ پھر سے سرخیوں میں آگیا ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اورنگ زیب کی موت مراٹھا سلطنت سے لڑتے ہوئے ہوئی تھی۔ اس وقت مہاراشٹرمیں ڈیرا ڈالنے کی بات کہی جارہی تھی۔ اورنگ زیب کی موت کے بعد انہیں سنبھاجی نگرکے خلط آباد میں دفن کیا گیا۔ ان کا مقبرہ اس وقت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے تحفظ میں ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago