قومی

Arvind Kejriwal Meets BJP Leader Lakshmi Kanta Chawla: اروند کیجریوال کے اقدام سے دلی سے پنجاب تک سنسنی، اس بی جے پی رہنما کے گھر جاکر کی ملاقات

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے پنجاب دورے کے دوران کچھ ایسا کیا ہے، جس کی بحث سیاسی گلیاروں میں تیزہو گئی ہے۔ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز(15 مارچ) امرتسرمیں بی جے پی لیڈرلکشمی کانت چاؤلہ سے ان کی رہائش گاہ پرجاکرملاقات کی۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بی جے پی لیڈرلکشمی کانت چاؤلہ سے ملاقات پرممبرپارلیمنٹ رام ویرسنگھ بدھوڑی نے کہا کہ “مجھے نہیں پتہ کہ انہوں نے کس سے ملاقات کی اورکس سے نہیں، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔”

ناکام شخص نیا راشتہ تلاش کرتا ہے

اروند کیجروال اوربی جے پی  لکشمی کانت چاؤلہ کی ملاقات پردہلی کے وزیرمنجندرسنگھ سرسا نے کہا کہ “اروند کیجروال الگ-الگ مقامات پرجارہے ہیں۔ اگر کوئی شخص ناکام ہوتا ہے یا مایوس ہوتا ہے، تو وہ راستہ تلاش کرتا ہے۔ اگراروند کیجریوال لکشمی کانت چاؤلہ کے گھرجاکربی جے پی میں شامل ہونے کی سوچ رہے ہیں توبی جے پی انہیں کبھی بھی قبول نہیں کرے گی۔”

منجندر سنگھ سرسا کی اروند کیجریوال پر تنقید

یہ سوال پوچھے جانے پرکہ حزب مخالف عام آدمی پارٹی مسلسل بی جے پی کے منصوبوں پرسوال کھڑے کررہی ہے، منجندرسنگھ سرسا نے کہا “عام آدمی پارٹی مایوس ہے۔ دلی کی حکومت جب سے گئی ہے، تب سے عام آدمی پارٹی کے چیف اروند کیجریوال پنجاب میں کرسی کی تلاش کررہے ہیں اوردھیان بھٹکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم مودی کا کوئی بھی منصوبہ اپنے آپ مکمل ہوجاتا ہے اس کے لیے ان لوگوں کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں اگرکسی منصوبے پرعمل کرنا ہے تو یہ بتائیں کہ پنجاب میں ایک ہزارروپئے کب دے پائیں گے اورپنجاب کے کسانوں کا قرض کب معاف کرپائیں گے؟”

دہلی کے سابق وزیراعلی اورعام پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال اوران کی اہلیہ سنیتا کیجریوال 10 دن کی وپشینا (ایک قدیم مراقبہ کی تکنیک) پرگئے تھے۔ وپشینا سے واپسی کے بعد اروند کیجریوال دھم-دھج وپشینا یوگا سینٹرسے سیدھے امرتسرپہنچے۔ انہوں نے امرتسرمیں ممبراسمبلی اورسابق وزیرڈاکٹراندربیرسنگھ نجرسے ملاقات کی۔

18 مارچ کواروند کیجریوال کریں گے ریلی

اب اروند کیجریوال امرتسرمیں ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کریں گے، جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان بھی شامل ہوں گے۔ اس کے بعد 18 مارچ کو اروند کیجریوال اوروزیراعلیٰ  بھگونت سنگھ مان لدھیانہ میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ 18 مارچ کوہونے والی ریلی کے بعد اروند کیجریوال کے آگے کی حکمت عملی سامنے آسکے گی کیونکہ مسلسل یہ باتیں کہی جارہی ہیں کہ یا تو وہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں یا پھر پنجاب سے ہی وہ راجیہ سبھا کا سفر کرسکتے ہیں، لیکن ابھی اس پرکوئی بھی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago