قومی

Justice Bagchi appointed as Supreme Court’s judge: سپریم کورٹ میں جج مقرر ہوئے جسٹس باغچی، 17 مارچ کو لیں گے حلف، 2031 میں بنیں گے چیف جسٹس آف انڈیا

نئی دہلی: کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس جوائے مالیا باغچی پیرکے روزسپریم کورٹ کے جج کے طورپرحلف لیں گے۔ چیف جسٹس آف انڈیا سنجیوکھنہ سپریم کورٹ کے احاطے میں ایک تقریب کے دوران سپریم کورٹ کے متعدد ججوں کی موجودگی میں جسٹس باغچی کوعہدے کا حلف دلائیں گے۔

جسٹس باغچی کے نام کو ملی منظوری

25 مئی 2031 جسٹس کے وی وشوناتھن کے ریٹائرہونے کے بعد جسٹس باغچی 2 اکتوبر2031 سے ریٹائر ہونے تک ہندوستان کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس باغچی کی پیدائش 3 اکتوبر1966 کوہوئی۔ مرکزی حکومت نے 10 مارچ کوسپریم کورٹ کے جج کے طورپرتقرری کے لیے جسٹس باغچی کے نام کو منظوری دی تھی۔ چیف جسٹس آف انڈیا سنجیوکھنہ کی صدارت والی پانچ رکنی کالیجیم نے 6 مارچ کو سپریم کورٹ کے جج کے طورپران کے نام کی سفارش کی تھی۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں بطور جج تقرری

جسٹس باغچی کو 27 جون 2011 میں کلکتہ ہائی کورٹ میں جج مقررکیا گیا تھا۔ انہیں 4 جنوری 2021 میں آندھراپردیش ہائی کورٹ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ جسٹس باغچی کو 8 نومبر 2021 کو کلکتہ ہائی کورٹ میں واپس بھیج دیا گیا اور تب سے وہ وہیں تعینات ہیں۔ انہوں نے 13 سال سے زیادہ وقت تک ہائی کورٹ کے جج کے طور پر کام کیا ہے۔ اپنی طویل معیاد کے دوران جسٹس باغچی نے قانون کے مختلف شعبوں میں نمایاں تجربہ حاصل کیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں جج کے طورپرتقرری ہوئی

جسٹس باغچی کو27 جون، 2011 کوکلکتہ ہائی کورٹ میں جج مقررکیا گیا تھا۔ انہیں جنوری 4 جنوری کو2021 کوآندھرا پردیش ہائی کورٹ میں ٹرانسفرکیا گیا تھا۔ جسٹس باغچی کو8 نومبر 2021 کوکلکتہ ہائی کورٹ میں واپس بھیج دیا گیا اورتب سے وہ وہیں پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 13 سال سے زیادہ وقت تک ہائی کورٹ کے جج کے طورپرکام کیا ہے۔ اپنے لمبی مدت کارکے دوران، جسٹس باغچی نے قانون کے متفرق علاقے میں اہم تجربے حاصل کئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago