بھارت ایکسپریس اردو۔
مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے دہلی کے نظام الدین میں افطار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
نئی دہلی: پاکستان نے بھارت کی مخالفت اورکشیدگی کواپنی پالیسی بنایا، جس کے نتائج حالیہ واقعات میں واضح نظرآرہے ہیں۔ پاکستان کی بربریت اوراندرونی عدم استحکام کی وجہ سے اس کی شناختی سیاست ہی خطرے میں پڑگئی ہے۔ یہ بات مسلم راشٹریہ منچ کے لیڈرڈاکٹراندریش کمارنے یہاں منعقدہ ایک افطارکے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا، “جوپیدا ہوتا ہے، اسے موت بھی آتی ہے۔ یہی پاکستان کے ساتھ بھی ہوگا، مگربھارت لازوال ہے، امرہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے امن اورترقی کا راستہ اپنا کرایک عظیم طاقت بننے کی راہ اختیارکی، جبکہ پاکستان نے دہشت گردی اورتقسیم کے راستے کواپنایا، جس کے نتیجے میں آج وہ علیحدگی پسندی اوراندرونی بغاوتوں کا سامنا کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، “آج پاکستان کا مسلمان بھی اپنی شناخت پرکھڑے کیے گئے ملک میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتا۔ عام پاکستانیوں کو خوف ہے کہ چین ان پر قبضہ کرلے گا اوریہ ڈرانہیں بے چین کررہا ہے۔” پاکستان میں بحران شدید، بھارت میں اتحاد مستحکم پاکستان میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے جعفرایکسپریس ہائی جیک کا واقعہ اس کی اندرونی سلامتی کی کمزوری کوواضح کرچکا ہے۔ اس آپریشن میں 214 یرغمالیوں کے قتل کا دعویٰ کیا گیا، جبکہ پاکستانی فوج نے شدید مقابلے میں 33 بی ایل اے جنگجوؤں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس پرردعمل دیتے ہوئے اندریش کمارنے کہا کہ پاکستان کی فوج اور حکومت کی پالیسیوں نے وہاں کے عام شہریوں کومایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ دہشت گردی اورفوجی آمریت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ اس کے برعکس، دہلی کے نظام الدین میں منعقدہ عظیم الشان افطارمیں بھارت کی مشترکہ ثقافت اورگنگا جمنی تہذیب کا شاندارنظارہ دیکھنے کوملا۔ مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینرڈاکٹرشالینی علی اوربلال الرحمٰن کی زیرسرپرستی منعقدہ اس پروگرام میں مختلف مذاہب اوربرادریوں کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
افطار میں بھائی چارے کا پیغام، پاکستان میں علیحدگی پسندی کی آگ
اس افطارتقریب میں قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ، این سی ایم ای آئی کے ایگزیکٹیوچیئرمین ڈاکٹرشاہد اختر، سینئرصحافی شاہد سعید، جھنڈے والان مندرکے ٹرسٹی رویندرگوئل، حضرت نظام الدین اولیاء درگاہ کے امین سید افسرعلی نظامی سمیت مختلف مذہبی اورسماجی تنظیموں کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ افطارسے پہلے امام عمیرالیاسی نے امن وآشتی کی خصوصی دعا کرائی، جس سے پورے ماحول میں مثبت توانائی کی لہردوڑگئی۔
اس موقع پراقبال سنگھ لال پورہ نے کہا، “بھارت کی اصل طاقت اس کا تنوع ہے۔ یہاں ہرتہوارکویکجہتی کے ساتھ منایا جاتا ہے، چاہے وہ رمضان ہو، ہولی ہو، عید ہو یا ایسٹر۔” وہیں، ڈاکٹرشاہد اخترنے کہا کہ “معاشرے میں ترقی اوربھائی چارہ صرف تعلیم اوربیداری کے ذریعے ممکن ہے۔ جب ہم علم اورسمجھداری کے ذریعہ ایک دوسرے کواپنائیں گے، تبھی حقیقی ترقی ممکن ہوگی۔”
بھارت کا اتحاد بمقابلہ پاکستان کی تقسیم
افطارکے دوران تمام مذاہب اوربرادریوں کے افراد کی شمولیت بھارت کے رواداری اوربھائی چارے کی بہترین مثال بنی، جبکہ پاکستان میں حالات اس کے برعکس ہیں۔ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، اورگلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی بے چینی نے پاکستان کی سالمیت پرسنگین خطرات کھڑے کردیئے ہیں۔ اندریش کمارنے کہا، “بھارت میں جہاں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوکرمحبت اورہم آہنگی کا پیغام دے رہے ہیں، وہیں پاکستان میں نفرت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اندھیرا چھایا ہوا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت کا راستہ درست ہے، جبکہ پاکستان اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ پاکستان میں علیحدگی پسندی کی آگ مزید بھڑک رہی ہے، جبکہ بھارت فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کی زندہ مثال بن چکا ہے۔ پاکستان اپنے ہی جال میں پھنس کرٹوٹنے کے دہانے پرہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو۔
انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…
بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…
اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…
غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…
روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…
موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…