قومی

دہلی سے حجاج کرام کا آخری قافلہ روانہ، دہلی کے 2865 حجاج کرام مکہ پہنچے، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: ہر سال اسلامی کیلنڈرکے آخری مہینے ذوالحجہ میں سعودی عرب کے مقدس شہرمکہ مکرمہ میں ادا کیے جانے والے حج کے لیے ہندوستان سے حجاج کرام کے قافلے مختلف شہروں سے روانہ ہوتے ہیں، جن میں دہلی حج روانگی کا دوسرا بڑا اور شمالی ہندوستان کا سب سے بڑا ایمبارکیشن پوائنٹ ہے۔ اس سال حج 2025 کے لیے دہلی سے حج پرروانہ ہونے والے 397 حجاج کرام کا آخری قافلہ سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 3081 SV-کے ذریعے جدہ کے لیے روانہ ہوا۔حجاج کرام کے اس آخری قافلے کو رخصت کرنے کے لیے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں، ایگزیکٹیوآفیسراشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیوآفیسرمحسن علی اورحج کمیٹی کے دیگراسٹاف موجود تھے، جنہوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ آخری قافلے کو رخصت کیا۔
آخری قافلے سے کوثرجہاں نے کی ملاقات
اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے آخری قافلے کے حجاج کرام سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اوردعا کی کہ وہ مکمل صحت وسلامتی کے ساتھ اپنے وطن واپس لوٹیں۔ انہوں نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ حج کے دوران ملک میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حج کے سفرکوکامیابی سے مکمل کرنے میں تعاون فراہم کرنے پرحکومت ہند، دہلی حکومت، ایم سی ڈی اوردیگر تمام متعلقہ محکموں کا شکریہ ادا کیا۔
دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے کل 15069 حجاج کرام روانہ ہوئے: ایگزیکٹیوآفیسر
حج کمیٹی کے ایگزیکٹیوآفیسراشفاق احمدعارفی نے بتایا کہ اس سال دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے کل 15069 حجاج کرام روانہ ہوئے، جن میں دہلی، مغربی اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ کے علاوہ دیگر18 ریاستوں کے مرد وخواتین شامل ہیں۔ ان میں خواتین کی تعداد 7032 اورمردحضرات کی تعداد 8037 ہے۔اس بار گزشتہ سالوں کے برعکس پورے ایک مہینے تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہا، جو کہ 30 اپریل سے شروع ہو کر 29 مئی تک جاری رہا۔ اس دوران 30 اپریل سے 15 مئی تک 16 پروازوں کے ذریعے 6536 حجاج کرام مدینہ منورہ گئے، جبکہ 16 مئی سے 29 مئی تک 21 پروازوں کے ذریعے 8533 حجاج کرام جدہ کے راستے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوئے۔پہلے مرحلے میں مدینہ جانے والے حجاج کرام مدینہ میں آٹھ دن گزارنے کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوئے اور حج کی ادائیگی کے بعد جدہ سے دہلی واپس آئیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ کے راستے مکہ مکرمہ جانے والے حجاج حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ جائیں گے اور وہاں آخری 8 دن گزارنے کے بعد مدینہ سے دہلی واپس لوٹیں گے۔ واضح رہے کہ اس سال 5 جون کو مکہ مکرمہ میں یومِ حج ادا کیا جائے گا اور 12 جون سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو کہ 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

2 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

12 hours ago