قومی

Lok Sabha Election 2024: انتخاب سے قبل ای وی ایم کا معاملہ موضوع بحث ، بی جے پی جیت سکتی ہے 400 سیٹیں، کانگریس کے لیڈر کا بیان

لوک سبھا انتخابات 2024 میں اب صرف 4 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ادھر ای وی ایم کا مسئلہ پھر سے موضوع بحث ہے۔ کانگریس پارٹی پہلے بھی ای وی ایم معاملہ اٹھا چکی ہے اور اس بار راہل گاندھی کے قریب ترین لیڈر اور پارٹی کے سینئر لیڈر سام پتروڈا نے ای وی ایم  سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ سیم پترودا نے کہا ہے کہ اگر ای وی ایم کے مسائل کو دور نہیں کیا گیا تو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی 400 سیٹیں جیت سکتی ہے۔

درحقیقت، کانگریس کے سینئر لیڈر سیم پترودا نے کہا کہ اگر ای وی ایم سے متعلق مسئلہ حل نہیں ہوا تو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی 400 سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے سام پترودا نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات ہندوستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔ غور طلب ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے کئی لیڈروں نے ای وی ایم میں بے ضابطگیوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ الیکشن کمیشن ان الزامات کو مسترد کرچکا ہے لیکن پھر بھی یہ معاملہ ختم نہیں ہورہاہے۔

راہل گاندھی کے انتہائی قریبی سام پتروڈا نے گفتگو میں ایک این جی او ‘دی سیٹیزنز، کمیشن آن الیکشن’ کی رپورٹ کا حوالہ دیا۔ اس میں وی وی پی اے ٹی کے موجودہ ڈیزائن میں تبدیلیوں کی سفارش کی گئی تھی تاکہ ووٹروں کے ذریعہ اس کی تصدیق کی جاسکے۔ پترودا نے کہا کہ ‘پہلے میں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اس پر کچھ اقدام اٹھانے کا انتظار کیا لیکن جب کچھ نہیں ہوا تو میں نے اس کے خلاف بولنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر ای وی ایم کے تعلق سے لوگوں میں اعتماد کی کمی ہے اور الیکشن کمیشن کو اس اعتماد کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

یہی نہیں، سیم پترودا نے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ ملک میں جمہوریت پٹری سے اتر گئی ہے اور ہم بہت زیادہ آمرانہ ہو گئے ہیں۔ یہ صرف ایک آدمی کا شو ہے۔ اس سے قبل سیم پترودا بھی رام مندر کو لے کر متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اسکولوں یا ہسپتالوں سے زیادہ مذہبی مسائل کو اہمیت دے رہی ہے۔ اس وجہ سے بی جے پی نے بھی سیم پترودی پر کافی تنقید کی۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

3 minutes ago

Azam Khan arrested by ED from Rampur Jail: جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں اعظم خان، ای ڈی نے کسا شکنجہ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…

47 minutes ago

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی زندگی کا آغاز، صحافی ندھی رازدان سے کرلی شادی

 جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل…

1 hour ago

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago