قومی

AI Impact Summit 2026: انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ ایکسپو کی مدت میں توسیع، اب 21 فروری تک جاری رہے گا پروگرام

نئی دہلی: لوگوں کی غیر معمولی دلچسپی اور بھاری تعداد میں شرکت کو دیکھتے ہوئے ‘انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026’ کے ایکسپو کی مدت میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ منتظمین کے مطابق اب یہ عالمی سطح کا مصنوعی ذہانت پروگرام 21 فروری تک جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد جدید اے آئی ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کر سکیں۔ اعلان کے مطابق انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو جمعہ کے روز رات 8 بجے تک کھلا رہے گا، جس سے شرکاء کو 800 سے زائد اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے پیش کی گئی جدید مصنوعی ذہانت کی ایجادات دیکھنے کا اضافی موقع ملے گا۔

اہم اعلانات اور پالیسی اپڈیٹس

مرکزی وزیر برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے سمٹ کے دوران اعلان کیا کہ بھارت آئندہ چھ ماہ میں اپنی اے آئی انفراسٹرکچر صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتے ہوئے جی پی یو کی مجموعی صلاحیت کو دوگنا کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت تحقیق اور اختراع کو تیز کرنے کے لیے ہزاروں اضافی اے آئی تیار جی پی یوز نصب کیے جائیں گے۔ دوسری جانب دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر جنرل نے حساس دفاعی اور فوجی نظاموں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق ایپلی کیشنز میں غیر ملکی بنیادی اے آئی ماڈلز جیسے چیٹ بوٹس یا بیرونی پلیٹ فارمز پر انحصار مناسب نہیں ہوگا۔

لوگوں کی بڑی تعداد، ٹریفک دباؤ میں اضافہ

سمٹ کے دوسرے دن اے آئی کے ضابطہ سازی اور گورننس سے متعلق سیشنز میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے باعث پروگرام کے شیڈول میں تاخیر بھی دیکھنے میں آئی۔ ریلوے اور آئی ٹی وزارت کی جانب سے شرکاء کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کا اظہار کیا گیا۔ ایکسپو مقام بھارت منڈپم کے اطراف شدید ٹریفک دباؤ بھی ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث دہلی آنے والے کئی زائرین کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔منتظمین کے مطابق اضافی وقت دینے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام دلچسپی رکھنے والے افراد گراؤنڈ فلور پر لگائی گئی اے آئی ٹیکنالوجی نمائشوں کا مکمل تجربہ حاصل کر سکیں اور اب زیادہ آرام دہ انداز میں پروگرام میں شرکت کر سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

4 hours ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

4 hours ago