قومی

AQI in UP: نوئیڈا–غازی آباد میں زہریلی ہوا کا قہر برقرار، لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے، صورت حال انتہائی خراب

اتر پردیش کے دہلی سے متصل شہروں میں فضائی آلودگی مسلسل خطرناک سطح پر برقرار ہے۔ نوئیڈا، غازی آباد، گریٹر نوئیڈا، ہاپوڑ اور میرٹھ سمیت پورے خطے کے لوگ پچھلے ایک مہینے سے زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ فضا میں مسلسل موجود دھوئیں، گرد و غبار اور آلودہ ذرات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور انہیں کسی قسم کی راحت ملتی نظر نہیں آ رہی۔

آلودہ ہوا کے اثرات بچوں سے لے کربڑوں تک سبھی کے صحت پر دکھائی دے رہے ہیں۔ آنکھوں میں جلن، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور گلے میں خراش جیسے مسائل عام ہو چکے ہیں۔ عام شہری اس صورتحال کو ’گیس چیمبر‘ کی کیفیت سے تعبیر کر رہے ہیں، جب کہ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی کوئی بڑی بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

لونی آج بھی سب سے زیادہ  آلودہ علاقہ

مرکزی آلودگی  کنٹرول بورڈ کے مطابق جمعہ 5 دسمبر کو بھی غازی آباد کا لونی علاقہ پورے اتر پردیش میں سب سے زیادہ آلودہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں اے کیوآئی صبح کے وقت 381 رہا، جو ’بہت خراب‘ زمرے میں آتی ہے۔ وسندھرا میں AQI 303 اور اندرا پورم میں 290 ریکارڈ کیا گیا۔

یوپی کے دیگر شہروں میں بھی حالت خراب

نوئیڈا میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ یہاں اے کیو آئی 280 سے 380 کے درمیان ریکارڈ ہوا، جو ’خراب‘ سے ’بہت خراب‘ کی کیٹیگری میں آتا ہے۔ نوئیڈا سیکٹر-125 میں AQI 367، سیکٹر-116 میں 346 اور سیکٹر-62 میں 286 رہا۔ گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک-5 میں 337 AQI درج کیا گیا۔

دیگر شہروں کی بات کریں تو ہاپوڑ آج سب سے آلودہ رہا، جہاں AQI 350 رہا، جب کہ باغپت میں 321، میرٹھ کے پَلاوَپُرم میں 287 اور بلند شہر میں 265 AQI ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب لکھنؤ، وارانسی، پریاگراج اور گورکھپور میں بھی آلودگی کی سطح بڑھ گئی ہے اور یہ شہر یلو زون میں پہنچ گئے ہیں، جس نے انتظامیہ اور صحت محکمے کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

1 hour ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

2 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

3 hours ago