قومی

The Government of India was not informed: اڈانی معاملے میں امریکی حکومت نے اصولوں کی پیروی نہیں کی:حکومت ہند

اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی گرین انرجی  پرامریکہ میں رشوت ستانی کے الزامات پر وزارت خارجہ کی طرف سے بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اڈانی کیس میں امریکہ کی طرف سے حکومت ہند کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ “یہ ایک قانونی معاملہ ہے جس میں نجی فرموں، افراد اور امریکی محکمہ انصاف  شامل ہیں۔ اس طرح کے معاملات میں طے شدہ طریقہ کار اور قانونی راستے موجود ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان قانونی معاملات کو بروقت نمٹا جا رہا ہے۔ جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ  میں انہوں نے کہا کہ طریقہ کار کی پیروی کی جائے گی۔ اس معاملے پر حکومت ہند کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، “کسی بھی غیر ملکی حکومت کی طرف سے سمن یا گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کی درخواست باہمی قانونی مدد کا حصہ ہے۔ اس طرح کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔فی الحال ہمیں  اس معاملے پر امریکہ سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل، اڈانی گرین انرجی نے بدھ کو اپنی اسٹاک ایکسچینج فائلنگ میں کہا تھاہے کہ اس کے خلاف لگائے گئے رشوت ستانی کے الزامات کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ اڈانی گرین انرجی نے کہا کہ امریکی فیڈرل کرپشن پریکٹس ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کیے جانے کی خبریں پوری طرح غلط ہیں۔ گروپ نے یہ بھی واضح کیا کہ اڈانی خاندان کے کسی فرد کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IPL 2025: آئی پی ایل 2025 سے پہلے شادی کے بندھن میں بندھے محسن خان، لکھنؤ سپرجائنٹس نے کیا تھا رٹین

آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لئے کھولنے والے اسٹارتیز گیند باز محسن…

1 hour ago

Adani Indictment Row: اڈانی گروپ کے خلاف الزامات پر مہیش جیٹھ ملانی سے لے کر مکل روہتگی تک ملک کے معروف قانونی ماہرین نے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے  کہا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں 'اپنی انتخابی…

2 hours ago

Maharashtra Politics: شندے وزیراعلیٰ عہدہ چھوڑنے پرراضی، لیکن یہ عہدہ مانگ کربی جے پی کی پریشانی میں کردیا اضافہ

مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں قانون…

2 hours ago

Indian Railways operating 136 Vande Bharat trains: انڈین ریلوے فی الحال ملک بھر میں 136 وندے بھارت ٹرینیں چلا رہی ہے

ریزرویشن سیٹ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے ویشنو نے کہاکہ "ہندوستانی ریلوے میں،…

2 hours ago