قومی

Government disbursed Rs 14,000 crore under PLI schemes: حکومت نے 2021 سے نومبر 2024 تک 10 اہم سیکٹرز میں پی ایل آئی اسکیموں کے تحت 14,000 کروڑ روپے تقسیم کیے، وزارت صنعت و تجارت نے جاری کیے اعداد و شمار

ہندوستانی حکومت نے اپنی پروڈکشن سے منسلک مراعات (PLI) اسکیموں کے تحت 2021 سے اب تک تقریباً 14,020 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں، جس میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، آئی ٹی ہارڈویئر، بلک ڈرگز، میڈیکل ڈیوائسز، فارماسیوٹیکل، ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات، فوڈ پروسیسنگ، وائٹ گُڈس، آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹس کے ساتھ ساتھ ڈرون اور اور ڈرون کمپنوننٹس جیسے 10 اہم شعبوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ وزارت صنعت و تجارت کے مطابق2021 میں شروع کی گئی اس پہل کا مقصد ہندوستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مضبوط کرنا اور برآمدات کو بڑھانا ہے۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں وزارت نے کہا ’’پی ایل آئی اسکیموں کا اثر ہندوستان کے مختلف شعبوں میں نمایاں رہا ہے۔ ان اسکیموں نے گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دیا ہے، جس کے پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ان اسکیموں نے ملکی اور غیرملکی دونوں سطحوں پر اہم سرمایہ کاری کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔‘‘ وزارت کے ذریعے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس اسکیم کے تحت 14 شعبوں کے لیے کل 764 درخواستیں منظور کی گئی ہیں، جن میں بلک ڈرگز، میڈیکل ڈیوائسز، فارماسیوٹیکل، ٹیلی کام، وائٹ گڈز، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل اور ڈرون جیسی صنعتوں میں 176 مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (MSMEs) شامل ہیں۔

نومبر 2024 تک تقریباً 1.6 لاکھ کروڑ روپے ($18.7 بلین) کی حقیقی سرمایہ کاری کی اطلاع ہے، جس کے نتیجے میں 14 لاکھ کروڑ روپے ($162.8 بلین) کی پیداوار اور فروخت ہوئی، جو مالی سال 2024-25 کے لیے مقرر کردہ 15.5 لاکھ کروڑ روپے کے ہدف کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ پی ایل آئی اسکیموں نے 11.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔ مزید برآں اسپیشیلٹی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 27،106 کروڑ روپے میں سے 20,000 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس سے 9,000 براہ راست ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

29 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago