کانگریس لیڈر ادت راج نے بستر میں نکسل واد کے خاتمے سے متعلق وزیر اعظم مودی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’کیا وہاں پہلے دیوالی نہیں منائی جاتی تھی؟ وزیر اعظم کسی بھی موقع کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ وہاں پہلے بھی دیوالی منائی جاتی تھی اور لوگ پہلے بھی رہتے تھے۔ وزیر اعظم مودی ہمیشہ عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں۔ نکسل واد کے خلاف جنگ ایک طویل عرصے سے جاری کوششوں کا نتیجہ ہے، جس میں یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتیں شامل رہی ہیں۔ یہ صرف وزیر اعظم مودی کی کامیابی نہیں ہے۔‘‘
بابری مسجد کے انہدام پر سونیا گاندھی کے بیان کی حمایت
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے بابری مسجد کے انہدام سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ادت راج نے کہا کہ سونیا گاندھی کے بیان کے بہت وسیع معنی ہیں۔ اس کا تعلق ملک کی یکجہتی اور سالمیت سے ہے۔انہوں نے کہا، ’’کیا کوئی ملک اپنے تقریباً 25 کروڑ مسلمانوں کو الگ تھلگ کرکے ترقی کر سکتا ہے؟ بابری مسجد کا انہدام ہمارے سماجی ہم آہنگی پر ایک بڑا حملہ تھا۔ جو بھی شخص محب وطن ہے اور ملک کی یکجہتی و سالمیت کے تعلق سے فکر مند ہے، اسے اس واقعے سے فطری طور پر تکلیف ہوگی۔ صرف بابری مسجد کو نہیں دیکھنا چاہیے، بلکہ پورے مسلم معاشرے کے جذبات کو بھی سمجھنا چاہیے۔‘‘
دہلی حکومت کو قرار دیا ’چار انجن والی سرکار‘
دہلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ادت راج نے اسے ’ڈبل انجن‘ یا ’ٹرپل انجن‘ نہیں، بلکہ ’کواڈروپل انجن‘ یعنی چار انجن والی حکومت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی زیادہ جگہوں پر یہ اقتدار میں آئیں گے، ملک کو اتنا ہی زیادہ نقصان ہوگا۔ان کے مطابق، مقامی حکومت یعنی میونسپل کارپوریشن، اسمبلی، ریاستی حکومت، لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی حکومت، سب کچھ ان کے کنٹرول میں ہے۔ اس کے باوجود حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت بار بار جھوٹ بول کر چلائی جا رہی ہے۔
دیوالی پر عوام کو دی مبارک باد
اس سے پہلے ادت راج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرکے ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارک باد دی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا، ’’تمام اہل وطن کو دیوالی کی دلی مبارک باد۔ روشنی کا یہ مقدس تہوار آپ سب کی زندگی میں خوشی، امن، خوش حالی اور ترقی لے کر آئے۔ آئیے، اس دیوالی پر نفرت کے اندھیرے کو مٹا کر محبت، بھائی چارے، مساوات اور ہم آہنگی کے چراغ روشن کریں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
پاکستان نے حمزہ ظہور کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت کو انڈر 19 ایشیا…
مولانا یوسف عباس نے کہا، ’’جب بابری مسجد کو گرایا گیا تھا تو صرف سونیا…
اسرائیل کی سیاست میں اقتدار کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ صدر اسحاق ہرزوگ…
سونے اور چاندی کی قیمتیں: عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 24 فیصد تک…
واضح رہے کہ سیاسی ایکشن کمیٹیاں (پی اے سی) ایسی تنظیمیں ہوتی ہیں جو عوامی…
وزیراعظم نے کرن پور میں واقع کوبرا آپریشنز بیس کا دورہ کیا، جو تاریخی طور…