قومی

Delhi Blast: ‘’عمر ایسا انسان تھا…‘‘، دہلی دھماکے کے مشتبہ شخص کے اہلِ خانہ کا بیان

پلوامہ: دہلی کے لال قلعہ کے قریب کار دھماکے کے مشتبہ شخص عمر النبی کے اہلِ خانہ سامنے آئے ہیں۔ عمر کی بھابھی مزملہ نے بتایا کہ وہ پڑھائی اور امتحانات کا بہانہ بنا کر فون پر کم بات کرتا تھا، لیکن اس نے کہا تھا کہ وہ دو یا تین دن میں گھر واپس آ جائے گا۔ مشتبہ عمر جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کا رہنے والا ہے اور فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی میں فیکلٹی کے طور پر کام کرتا تھا۔ عمر کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جبکہ پلوامہ میں اس کے کچھ اہلِ خانہ کو بھی تحویل میں رکھا گیا ہے۔

عمر کی بھابھی نے میڈیا کو کیا بتایا؟

گھر پر موجود عمر کی بھابھی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، “میں نے اسے گھر آنے کو کہا تھا، تو اس نے جواب دیا کہ وہ دو یا تین دن میں آئے گا۔ میں نے زور دیا کہ وہ اگلے دن آئے، لیکن اس نے کہا کہ وہ دو یا تین دن میں آ جائے گا۔ اس نے پہلے ہی بتایا تھا کہ اس کے امتحانات ہیں اور وہ پڑھنے کے لیے لائبریری جا رہا ہے، اس لیے اسے پریشان نہ کیا جائے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔”

ایسا انسان نہیں ہے عمر: مزملہ

مزملہ نے بتایا کہ انہوں نے عمر کو فون نہیں کیا تھا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ پڑھائی میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “جمعہ کے دن عمر نے خود فون کیا اور کہا کہ مجھے زیادہ تنگ نہ کرنا، میں یہی سے فون کروں گا۔ اس نے جمعے کے دن گھر والوں کی خیریت پوچھی۔ جب میری بات ہوئی تو میں نے کہا گھر آ جاؤ، کیوں نہیں آ رہے؟ تو اس نے کہا کہ دو تین دن میں آ جاؤں گا۔ بس اتنا ہی کہا۔ وہ یہ سب باتیں بالکل بے فکری سے کر رہا تھا۔ مزملہ کے مطابق عمر ایسا انسان نہیں ہے۔ مجھے جتنا اس کے بارے میں پتا ہے، وہ بتایا ہے۔ اس معاملے میں اور زیادہ نہیں بتا سکتے ہیں۔

پیشہ کے لحاظ سے ڈاکٹر عمر النبی مبینہ طور پر اُس کار میں موجود تھا جو دہلی کے لال قلعہ کے قریب دھماکے کا شکار ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں عمر کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق فرید آباد کے ایک دہشت گرد نیٹ ورک سے بھی ہو سکتا ہے۔ فی الحال، تحقیقات کرنے والی ایجنسیاں فرید آباد کے اس مشتبہ نیٹ ورک اور دہلی دھماکے کے تمام پہلوؤں کی جامع تفتیش کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Home Secretary Unconditional Apology: کیا مرکزی داخلہ سکریٹری نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی؟ جانیے کیا ہے قانونی ضابطہ

توہینِ عدالت کے نوٹس کے جواب میں حلف نامے میں معافی کے ذکر سے متعلق…

34 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

1 hour ago