پٹنہ: الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں منگل سہ پہر 3 بجے تک 60.40 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ریاست کے کئی اضلاع میں ووٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ کچھ مقامات پر ٹرن آؤٹ نسبتاً کم دیکھا گیا۔
کشن گنج میں سب سے زیادہ ووٹنگ
دوسرے مرحلے کے دوران کشن گنج نے 66.10 فیصد پولنگ کے ساتھ سب سے آگے رہتے ہوئے تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے بعد پورنیہ میں 64.22 فیصد، کٹیہار میں 63.80 فیصد، جموئی میں 63.33 فیصد اور بانکا میں 63.03 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
نوادہ میں سب سے کم پولنگ
ارریہ میں 59.80، ارول میں 58.26، اورنگ آباد میں 60.59، بھاگلپور میں 58.37، جہان آباد میں 58.72، کیمور (بھبوہ) میں 62.26، مغربی چمپارن میں 61.99 اور گیا میں 62.74 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ مشرقی چمپارن میں 61.92، روہتاس میں 55.92، شیوہر میں 61.85، سیتامڑھی میں 58.32، سپول میں 62.06 جبکہ مدھوبنی میں 55.33 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
اہم حلقوں میں پولنگ کی صورتحال
اہم اسمبلی حلقوں میں سپول میں 61.16 فیصد، ساسارام میں 55.87، موہنیا میں 63.70، کٹمبا میں 59.52، گیا ٹاؤن میں 52.30، چین پور میں 62.72، دھمدہا میں 64.66، ہرسدھی میں 60.64 اور جھنجھار پور میں 51.89 فیصد پولنگ ہوئی۔
12 وزراء کی قسمت ای وی ایم میں محفوظ
دوسرے مرحلے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی کابینہ کے 12 وزراء کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ووٹرز نے ای وی ایم میں بند کیا۔ جے ڈی(یو) کے امیدواروں میں وجیندر یادو (سپول)، لیسی سنگھ (دھمدہا)، جینت کُشواہا (امرپور)، سُمت سنگھ (چکئی)، محمد زماں خان (چین پور) اور شیلا منڈل (پھول پارس) شامل ہیں۔
جبکہ بی جے پی کے امیدواروں میں پریم کمار (گیا)، رینو دیوی (بتیا)، وجے کمار منڈل (سکٹی)، نتیش مشرا (جھنجھارپور)، نیرج ببلو (چھاتاپور) اور کرشنانندن پاسوان (ہرسدھی) مقابلے میں ہیں۔
پہلے مرحلے میں ریکارڈ ووٹنگ
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں بہار نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ 65.08 فیصد پولنگ درج کی تھی۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست…
اداکار فیصل ملک کا کہنا ہے کہ ’پنچایت‘ کی مضبوط کہانی اور حقیقت سے قریب…
گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد…
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں دھند اور کہرے کے باعث ہونے والے…
سرکاری پولی ٹیکنک اور گیبیون دیوار کا سنگ بنیاد، سمندری سلامتی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ؛…