Categories: قومی

International Youth Day: ہندوستان کے نوجوان صرف ملک کا مستقبل ہی نہیں بلکہ موجودہ وقت کی بھی سب سے بڑی طاقت ہیں: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی :انٹر نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک  کے نوجوانوں کو ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔ بدھ، 12 اگست کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان صرف ملک کا مستقبل ہی نہیں بلکہ موجودہ وقت کی بھی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی نوجوانوں نے اپنی غیر معمولی حساسیت، بے لوث خدمت کے جذبے اور بے پناہ صلاحیتوں کے ذریعے پوری دنیا میں ایک منفرد اور قابل فخر مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کریں اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔رام ناتھ کووند کی خودنوشت کی رونمائی کے موقع پر وزیراعظم مودی نے خاص طور پر Gen Z کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو مستقبل میں سابق صدر رام ناتھ کووند جیسے لاکھوں نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا اور شارٹ کٹ کے بڑھتے رجحان سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج ’’ریلز کا زمانہ ہے‘‘ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نوجوانوں کو مختلف سمتوں میں لے جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو شارٹ کٹ کی ذہنیت سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشنوں پر لکھے جانے والے جملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ پل استعمال کرنے کے بجائے پٹری عبور کرکے شارٹ کٹ اختیار کرتے ہیں، جب کہ وہاں واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ ’’شارٹ کٹ آپ کی زندگی مختصر کر سکتا ہے۔‘‘مودی نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ شارٹ کٹ کی سوچ سے باہر نکلنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی پسند کے عظیم شخصیات کی سوانح عمری ضرور پڑھنی چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر رام ناتھ کووند کی خودنوشت پڑھنے کی اپیل کی۔وزیراعظم نے کہا کہ روزمرہ کی مصروف زندگی میں رہتے ہوئے خودنوشت لکھنے کے لیے وقت نکالنا آسان نہیں ہوتا، لیکن رام ناتھ کووند نے یہ کام ملک کے لوگوں کے لیے کیا ہے۔ ان کے مطابق کووند کی زندگی میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جن میں غریب اور محروم طبقات سے آنے والے لوگ اپنے حالات کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رام ناتھ کووند کی زندگی یہ سکھاتی ہے کہ ایک عام خاندان مشکل حالات کے باوجود زندگی کی پاکیزگی اور ایمانداری سے سمجھوتہ کیے بغیر آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہی اقدار بعد میں انسان کی زندگی کی بنیاد بنتی ہیں اور مشکل وقت میں راستہ دکھاتی ہیں۔

وزیراعظم مودی نے رام ناتھ کووند کی فرض شناسی اور خدمت کے جذبے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر جیسے اعلیٰ ترین آئینی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی کووند نے آرام نہیں کیا اور اب بھی ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ جیسے اہم موضوع پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق یہ ایسا مسئلہ ہے جس کا حل ملک کی جمہوریت میں ایک نئے باب کا آغاز کر سکتا ہے۔مودی نے کہا کہ رام ناتھ کووند نے مختلف عہدوں کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے مسلسل معاشرے کو خدمت، ایمانداری اور فرض شناسی کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کے فوری اور مختصر مواد تک محدود نہ رہیں بلکہ عظیم شخصیات کی زندگیوں سے سبق حاصل کریں اور خودنوشتوں کا مطالعہ اپنی عادت بنائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

36 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago