قومی

Shivpal Yadav Rampur Visit will meet Azam Khan: ڈمپل یادو سے ناراضگی کے درمیان رام پور جائیں گے شیوپال یادو، اعظم خان سے کریں گے ملاقات

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سینئرلیڈراعظم خان اورپارٹی کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی کے درمیان جاری کشیدگی اوراعظم خاں کے گروپ کی ایس پی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادوسے ناراضگی کی خبروں کے درمیان پارٹی کے جنرل سکریٹری شیوپال یادوایک روزہ دورے پررام پورپہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ اعظم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے ساتھ جوہر یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سے بھی بات چیت کریں گے۔

سماجوادی پارٹی میں جاری اندرونی اختلافات کے درمیان شیوپال یادوکا رام پوردورہ انتہائی اہم قراردیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران شیوپال یادورام پورجیل میں بند اعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ اعظم خان کی رہائش گاہ پرجائیں گے، جہاں ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ شیوپال یادوجوہریونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات سے ملاقات کرکے ان سے تعلیمی امورپربھی گفتگوکریں گے۔

ڈمپل یادو سے ناراض بتایا جا رہا ہے اعظم گروپ

دراصل اعظم خان اوران کے حامی ان دنوں ایس پی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادوسے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ناراضگی کی وجہ اپنا دل کے بعض لیڈران کوسماجوادی پارٹی میں شامل کیا جانا ہے۔ ان لیڈران کورام پورکے ایس پی رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی کی موجودگی میں پارٹی میں شامل کرایا گیا تھا۔ سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں اپنادل ایس کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد وکیل ایڈووکیٹ کا نام بھی شامل ہے۔ انہیں اعظم خان کا مخالف بتایا جاتا ہے۔ جیسے ہی رام پورمیں اعظم خان کے قریبی لوگوں کواس کی اطلاع ملی، انہوں نے اس پراعتراض کیا۔ اعظم خان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین کواس طرح سماجوادی پارٹی میں شامل کرنا اوررام پورمیں اعظم خان کے متوازی نظام قائم کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اعظم حامیوں نے پارٹی قیادت سے بھی کی شکایت

اعظم خان کے حامیوں کا الزام ہے کہ ایسے لوگوں کوپارٹی میں شامل کرنے سے تنظیم مضبوط ہونے کے بجائے مزید کمزورہوگی اورپارٹی کے اندرانتشاربڑھے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے کی شکایت سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوتک بھی پہنچ چکی ہے۔ ایسے میں شیوپال یادوکے رام پوردورے کوپارٹی کے اندرجاری اختلافات کوکم کرنے اورڈیمیج کنٹرول کی کوشش کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اعظم خان اورسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی کے درمیان سیاسی اختلافات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ اکھلیش یادونے اعظم خان کی مرضی کے بغیرمحب اللہ ندوی کورام پورسے پارٹی کا امیدواربنایا تھا، جس کے بعد اعظم خان کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہارکیا گیا تھا۔ متعدد کوششوں کے باوجود دونوں رہنماؤں کے درمیان کشیدگی کم نہیں ہوسکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago