قومی

Lok Sabha Election 2024: الیکشن کمیشن نے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کی فہرست صدر مملکت کے حوالے کر دی، ضابطہ اخلاق ختم

18ویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے والے اراکین کے نام صدر دروپدی مرمو کو پیش کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات کے دوران نافذ ضابطہ اخلاق بھی جمعرات کو ختم ہو گیا۔ ملک کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جمعرات کی شام صدر کو نئے ممبران پارلیمنٹ کی فہرست سونپی۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار جمعرات کی شام راشٹرپتی بھون پہنچے اور صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق، عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 73 کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی صدر کے حوالے کی گئی۔ اس میں 18ویں لوک سبھا کے عام انتخابات کے بعد لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے والے اراکین کے نام شامل ہیں۔

صدر سے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ الیکشن کمشنر گیانش کمار اور ڈاکٹر سکھبیرسنگھ سندھو بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے بدھ کو صدر نے 17ویں لوک سبھا کو فوری اثر سے تحلیل کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ صدر نے مرکزی کابینہ کے مشورے پر کیا ہے۔

صدر مملکت نے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے جمہوری انتخابی عمل کی کامیابی سے تکمیل پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کو مبارکباد دی۔ پورے ملک کی جانب سے، انہوں نے الیکشن کمیشن، اس کے افسران اور عملہ کے ارکان، مہم اور پولنگ کے انتظام اور نگرانی میں شامل دیگر عوامی عہدیداروں، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں، مرکز اور ریاست کی کوششوں کی تعریف کی۔ سب سے بڑھ کر انہوں نے ان لاکھوں ووٹروں کی تعریف کی جنہوں نے اتنی بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ صدر نے کہا، ’’یہ ہمارے آئین اور ہندوستان کی گہری اور ثابت قدم جمہوری روایات کے مطابق ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago