قومی

1984 Anti-Sikh Riots: عدالت نے کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر کے خلاف طے کئے الزامات

راؤز ایونیو کورٹ نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کیس میں کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔ عدالت نے جگدیش ٹائٹلر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 147، 149، 153 اے، 188، 109، 295، 380، 302 کے تحت الزامات طے کیے ہیں۔ اب انہیں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 13 ستمبر کو ہوگی۔

خصوصی جج راکیش سیال نے یہ فیصلہ سنایا۔ اس معاملے میں تین افراد مارے گئے تھے۔ ایک گواہ نے الزام لگایا تھا کہ ٹائٹلر یکم نومبر 1984 کو گوردوارہ پل بنگش کے سامنے ایمبیسیڈر گاڑی سے نکلے اور ہجوم کو سکھوں کو مارنے پر اکسایا۔ سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر پر الزام ہے کہ انہوں نے ہجوم سے کہا تھا کہ سکھوں کو مارو، انہوں نے ہماری ماں کو مارا۔ اس واقعے کے بعد تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

گزشتہ سال، راؤز ایونیو کورٹ  نے ٹائٹلر کو 1 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت پر پیشگی ضمانت دی تھی۔ عدالت نے ٹائٹلر کو ہدایت کی تھی کہ وہ نہ تو شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے اور نہ ہی اجازت کے ملک سے باہر جائیں گے۔ عدالت نے ٹائٹلر کو اپنا پاسپورٹ بھی حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

سی بی آئی نے ٹائٹلر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 (فساد)، دفعہ 148، 149، 153 اے، 188، 109 (جرائم کی حوصلہ افزائی) کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)، 295 اور 436 کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس معاملے میں یکم نومبر 1984 کو آزاد مارکیٹ میں واقع گرودوارہ پل بنگش کو ایک ہجوم نے آگ لگا دی تھی اور سردار ٹھاکر سنگھ، بادل سنگھ اور گروچرن سنگھ نامی تین افراد کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے ایک دن بعد پیش آیا۔

ایک اور گواہ کا بیان 2000 میں جسٹس ناناوتی انکوائری کمیشن کے سامنے داخل کیے گئے حلف نامے سے نقل کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گواہ نے بتایا کہ اس نے لوگوں کے ایک گروپ کو ٹی بی اسپتال کے گیٹ (دہلی) کے قریب کھڑے دیکھا، جہاں ایک کار ملزم جگدیش ٹائٹلر کو لے کر آئی۔ وہ باہر آیا اور وہاں موجود لوگوں کو اس کی ہدایات پر ایمانداری سے عمل نہ کرنے پر ڈانٹا۔

بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

47 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago